حکومت سندہ کی جانب سے نئے مقرر کردہ ڈپٹی کمشنر سجاول اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا –

محکمہ اطلاعات سندھ ضلع سجاول

(ہینڈ آؤٹ)

حکومت سندہ کی جانب سے نئے مقرر کردہ ڈپٹی کمشنر سجاول اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا –

سجاول : 30 ستمبر 2022ء (ھ آ): حکومت سندہ کی جانب سے نئے مقرر کردہ ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقا‏دہ کام کا اغاز کر دیا ہے، انہوں نے اپنے دفتر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر تمام روینیو ملازمین سے ملاقات کے دوران کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور ملازمین بلا تفریق عوام سے پیار، محبت اور شفقت سے پیش آئیں اور اپنے فرائض ایمانداری، سچائی اور نیک نیتی سے سرانجام دیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور دشواری کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ان کے دفتر کے دورازے ہر وقت کھلے ہیں۔ بعد ازیں ڈپٹی کمشنر امتیاز علی ابڑو نے ڈی کامپلیکس کے تمام شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔