T20ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کو کتنی رقم ملے گی؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کی پرائز منی کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

ورلڈ کپ میں سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو چار چار لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔
سپر 12 مرحلے میں ہر جیت پر 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے جبکہ اس مرحلے سے باہر ہونے والی آٹھ ٹیموں کو 70،70 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس مرحلے میں 30 میچز ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والی ہر ٹیم کو 40 ہزار امریکی ڈالرز ملیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے مجموعی پرائز پول 5.6 ملین ڈالرز ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آغاز اکتوبر سے آسٹریلیا میں ہوگا۔