جہانگیر پارک سے بے دخل کے ایم سی ملازمین کو متبادل رہائش دینے سے متعلق درخواست -ایسا نہیں ہوسکتا کہ لوگ 125 روپے کرایہ دے کر رہتے رہیں ،عدالت

سندھ ہائی کورٹ- جہانگیر پارک سے بے دخل کے ایم سی ملازمین کو متبادل رہائش دینے سے متعلق درخواست
واٹر بورڈ کے مختلف فلیٹس کی نشاندہی کی ہے جہاں ملازمین رہتے ہیں ، ڈائریکٹر ایڈمن کے ایم سی
واٹر بورڈ کے کتنے فلیٹس اور پلاٹس ہیں اور کتنا کرایہ وصول کیا جارہا ہے ؟ عدالت
عدالت نے واٹر بورڈ اور کے ایم سی کے کوارٹرز،فلیٹس میں مقیم ملازمین کی تفصیلات طلب کرلیں
ایسا نہیں ہوسکتا کہ لوگ 125 روپے کرایہ دے کر رہتے رہیں ،عدالت
سرکاری کوارٹرز میں مقیم ملازمین کی مکمل تفصیل اور متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کا حکم
==============================

حکم عدولی پر چیف انجینئر واٹربورڈ اور ایکسیئن ڈی ایم سی ایسٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے حکم عدولی پر چیف انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ آفتاب چانڈیو اور ایکسیئن ڈی ایم سی ایسٹ گلشن اقبال وقار کو شوکاز نوٹس جاری کرتے 3اکتوبر صبح ساڑھے آٹھ بجے طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت نے اپنے حکم نامہ میں کہا ہے کہ مذکورہ افسران ذاتی حیثیت میں حاضر ہوکر وضاحت پیش کریں کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا اور یہ کہ حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے جماعت اسلامی کے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سابق پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی کی درخواست پر کراچی واٹر اینڈ بورڈ کے افسران کے خلاف پانی کی عدم فراہمی اور نکاسی کے سنگین مسائل سے متعلق سماعت ہوئی تو کمرہ عدالت میں چیف انجینئر واٹر بورڈ اور ایکسیئن غیرحاضر پائے گئے عدالت کے استفسار پر بیلف کی رپورٹ سے اسٹاف نے آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر چیف انجینئر آفتاب چانڈیو کو 10 ستمبر اور ایکسیئن وقار کو 16 ستمبر کو طلبی کے نوٹس موصول ہوئے جن کی ریسیونگ دستاویزاتی ثبوت کے طور پر موجود ہے۔
https://jang.com.pk/news/1141808
======================================

کراچی:- ( ) ماہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ انتظامات کے سلسلے میں واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ

12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کرنے کے لیے افسران کو مراسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واٹر بورڈ محمد رفیق قریشی نے ماہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ انتظامات کے سلسلے میں واٹر بورڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی، اس ضمن میں ایم ڈی واٹر بورڈ نے اعلیٰ افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے پابند کیا کہ 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ سے قبل سے قبل شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے موثر اقدامات کیے جائیں اور مساجد، مدارس، خانقاہوں، مزارات، استقبالیہ کیمپوں، اجتماعات خصوصاً جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں کے راستوں پر نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے تمام کھلے مین ہولز پر رنگ سلیب اور کورز رکھیں جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام اضلاع کے سپرنٹینڈنٹ انجینئرز کو ہدایت دی کہ ماہ ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے وہ ازخود متعلقہ اضلاع کا دورہ کریں اور جاری کاموں کی خود کڑی نگرانی کریں تاکہ عاشقان رسول ﷺ اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے چیف انجینئر واٹر محمد حنیف بلوچ، چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو اور انچارج ہائیڈرنٹ سیل محمد اعظم خان کو ہدایات جاری کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، میونسپل ایڈمنسٹریشن، تمام متعلقہ اداروں خصوصاً انجمن غلامان مصطفیٰ ﷺ، پاکستان سنی تحریک، اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ مکمل رابطہ میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے، جبکہ چیف انجینئر واٹر کو ہدایت دی کہ مساجد، مدارس، خانقاہوں اور مزارات پر پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر وہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عوام کے لیے پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے جبکہ مساجد، مدارس، خانقاہوں، مزارات خصوصاً جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں، استقبالیہ کیمپوں، اجتماعات اور جلوس کے راستوں پر بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام ایگزیکٹیو انجینئرز کو ہدایات جاری کی کہ 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے مرکزی جلوسوں کے راستوں پر واٹر بورڈ عملہ جیٹنگ اور سکشن مشینوں کے ساتھ ھاء الرٹ ہونا چاہیے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا جاسکے، اس موقعے پر ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کے دوران شہر میں دستیاب پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کریگا جبکہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ سید نجمی عالم کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے واٹر بورڈ عملہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔