ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سالانہ انتخابات 2022-23 کے لیے چیئرمین کی نشست پر الطاف تائی جبکہ سینئر وائس چیئرمین کی نشست پرخاور منیر اور وائس چیئرمین کی نشست پر ندیم جیوا منتخب ہوگئے

کراچی 24 ستمبر2022؛ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سالانہ انتخابات 2022-23 کے لیے چیئرمین کی نشست پر الطاف تائی جبکہ سینئر وائس چیئرمین کی نشست پرخاور منیر اور وائس چیئرمین کی نشست پر ندیم جیوا منتخب ہوگئے۔راحیل رنچ کو آباد سدرن ریجن کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ گوہر سلطان کو ناردرن ریجن کا چیئرمین جبکہ فراز میمن کو سب ریجن حیدرآباد کا وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آباد ہاؤس میں منعقد ہونے والے آباد کا سالانہ جنرل باڈی کا اجلاس ہوا جس میں سال 2022-23 کے لیے تمام اراکین نے متفقہ طور پر سال 2022-23 کے لیے آباد کے نئے عہدیداران کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر نومنتخب چیئرمین الطاف حسین تائی نے تمام ممبران سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے تمام بلڈرز اور ڈیولپرز اور آباد کے ممبران کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے بلا تفریق ممبران کی فلا ح و بہبود کے لیے اور تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ آباد کی طاقت ممبران کے باہمی اتحاد پر منحصر ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ آباد الیکشن میں ممبران نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ انھوں نے آباد کے ممبران کی فلاح و بہبود اور تعمیراتی شعبے کی ترقی اور ملکی معیشت کے فروغ میں شاندار خدمات پرآباد کے سبکدوش ہونے والے چیئرمین محمد حنیف میمن اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔سبکدوش ہونے والے چیئرمین محمد حنیف میمن نے خطاب کرتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیدران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آباد کے پیٹرن ان چیف محسن شیخانی کی آباد کے لیے گراں قدر خدمات ہیں،انھوں نے ہمیشہ آباد کے عہدیداران کی سرپرستی کی اور مشکل سے مشکل مسئلے کو بھی حل کیا۔انھوں نے امیدظاہر کی کہ محسن شیخانی آباد ممبران کی فلاح و بہبود،ممبران کے مسائل حل کرنے،تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کے استحکام اور وطن عزیر کی خوشحالی کے لیے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔محمد حنیف میمن نے بتایا کہ ان کے دور میں تعمیراتی شعبے کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم ان مسائل کو کافی حد تک حل کرنے میں کامیاب رہے۔انھوں نے اپنے دور میں آباد کو ملنے والی کامیابیوں پر تمام سبکدوش ہونے والے عہدیداران اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔سبکدوش ہونے والے وائس چیئرمین الطاف ستارکانٹا والا اور سدرن ریجن کے چیئرمین سفیان آڈھیا نے بھی تمام نو منتخب عہدیداراران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آباد ممبران کی فلاح و بہبود اور تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام نو منتخب عہدیداران کی مکمل سپورٹ کریں گے۔قبل ازیں سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات ہوئے جس میں الائیڈ پینل کے ابو برکت، انور احمد اتالو،انجینئر دانش بن رؤف، فیاض الیاس، ابراہیم ایس حبیب، عرفان قریسی، خاور منیر، محمد حنیف گوہر، محمد الیاس پارییانی، محمدسہیل ورند، نصرت مرزا چغتائی، انجینئر محمد یونس لاکھانی، محمود احمد خان، محمد الطاف تائی، ایم انور داؤد او کے، محمد عقیل، محمد ندیم جیوا بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ جبکہ سدرن ریجنل ایگزیٹو ریجن کے لیے الائیڈ پینل کے ہی ذیشان صدیقی، محمد امین سم سم، راحیل رنچ، سید الطاف حسین،فہد شیخانی، محمد علی توفیق، ملک ارشد علی، محمد اشفاق، عثمان خانانی اور رمیز قسم غازیانی بلا مقابلہ ممبرز منتخب ہوئے جبکہ ریجنل ایگزیکٹو کمیٹی(نادردن ریجن) کے لیے الائیڈ پینل کے ہی ایس ایم عمران، ساحر رشید، ساجد سعید، شیراز جے منو، شیخ شاہد انور، سلطان گوھر اور زیشان علی خان بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ سب ریجنل کمیٹی(حیدرآباد) کے لیے اعجاز احمد قاضی، انجینئر فراز حسین میمن اور عبید بھی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔