صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کیلئے ایک اور عالمی اعزاز

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی  کے صدر محمد  احمد شاہ کیلئے ایک اور عالمی اعزاز ۔پاکستان کا نام فخر سے سربلند کرنے والے محمد د  احمد شاہ کو دبئی میں عالمی شہرت یافتہ تنظیم کی جانب سے  منعقدہ تقریب میں علمدار اردو کا ایوارڈ دیا گیا ۔بزم اردو دنیا بھر میں اردو زبان کے تحفظ اور فروغ کے لیے کام کرنے والی ایک عالمی شہرت یافتہ این-جی-او ہے اس تنظیم نے محمد احمد شاہ کو پاکستان میں اردو زبان کے فروغ کے حوالے سے کی جانے والی زبردست کوششوں اور اقدامات اور خدمات کے اعتراف کے طور پر اس ایوارڈ سے نوازا ہے ۔پاکستان آرٹس کونسل کی انتظامیہ اور اراکین نے اس ایوارڈ پر اپنے ہردلعزیز صدر محمد احمد شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں اور نیک نامی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا نام دنیا بھر میں یوں ہی فخر سے بلند کرتے رہیں گے انٹرنیشنل ایوارڈ ملنے پر پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام بھی اپنی انتظامیہ اور قارئین کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ہردلعزیز صدر محمد احمد شاہ کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں اور نیک نامی کے لئے دعا گو ہے اللہ تعالی انہیں مزید ہمت دے کہ وہ پاکستان کا نام یوں ہی دنیا بھر میں روشن کرتے رہیں اور ہر پاکستانیوں کے لیے قابل فخر بنے رہیں ۔