پوری پاکستانی قومی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر ہے

جوں جوں معیشت کی حالت سنبھلے گی اسکے ثمرات عوام تک منتقل کئے جائینگے’ہمایوں اختر خان (ن) لیگ مڈٹرم انتخابات کے خواب دیکھنے کی بجائے لوٹ مار کا حساب دے ‘ سینئر مرکزی رہنما لاہور(                     )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ جوں جوں معیشت کی حالت سنبھلے گی اس کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جائیں گے ،موجودہ نہیں بلکہ سابقہ حکومت نے کشمیر کے مسئلے کو پس پشت ڈالا اور بیانات داغنے والے لیگی رہنما اس سے بخوبی آگاہ ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے جس طرح دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا اس سے بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے رہنمائوںاور کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ چیلنجز اور مشکلات کے باوجود حکومت درست سمت میں گامزن ہے ۔سابقہ حکومتوں کی پیدا کی گئی خرابیاں چند ہفتوں یا مہینوں میں درست نہیں ہو سکتیں بلکہ ان کیلئے سالوں درکار ہے ۔ حکومت حقائق چھپانے کی بجائے عوام کو اصل صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہے اور مشکلات سے چھٹکارا پانے کیلئے بھی پیشرفت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے اور یہ اپنی مدت پوری کرے گی ، (ن) لیگ والے مڈٹرم انتخابات اور دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنے کی بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دے ۔ کرپشن کے بیانیے کی وجہ سے رہنما اور کارکنان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن ) کا کشمیر کے مسئلے پر حکومت کی سفارتکاری کو ناکام قرار دینا مضحکہ خیز ہے ۔ کشمیر کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا کئی دہائیوں کے بعد اجلاس منعقد ہونا اور اسے متنازعہ علاقہ تسلیم کرنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کشمیر کاز کسی کی ذات کیلئے نہیں اس لئے پوری پاکستانی قومی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر ہے ۔                                                                        میڈیا سیل ہمایوں اختر خان                                             042-37187223