وزیراعظم شہباز شریف کی بابر اور رضوان کی تعریف

وزیراعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی کی تعریف کی ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز شریف نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے 152 کا ہدف حاصل کرکے 10 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، آج انگلینڈ کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 203 رنز بنائے ہیں۔

وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے قومی پرچم اور تالی کی ایموجی بھی استعمال کی۔