لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے ایف اے ،ایف ایس سی میں داخلوں کے حوالے سے طالبات کے لیے تیسری میرٹ لسٹ آویزاں کردی جس کے مطابق پری میڈیکل کا میرٹ کم ہوکر 1036،پری اانجئینرگ کا 1015،آئی سی ایس فزکس کا1010،آئی سی ایس اسٹیٹ کا 900،آئی سی ایس اکنامکس کا 850،ہوم اکنامکس کا 702،آئی کا م کا 750،جنرل سائنس کا 701اور آرٹس کے لیے700نمبر ہوگیا ہے

لاہور (جنرل رپورٹر)

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے ایف اے ،ایف ایس سی میں داخلوں کے حوالے سے طالبات کے لیے تیسری میرٹ لسٹ آویزاں کردی جس کے مطابق پری میڈیکل کا میرٹ کم ہوکر 1036،پری اانجئینرگ کا 1015،آئی سی ایس فزکس کا1010،آئی سی ایس اسٹیٹ کا 900،آئی سی ایس اکنامکس کا 850،ہوم اکنامکس کا 702،آئی کا م کا 750،جنرل سائنس کا 701اور آرٹس کے لیے700نمبر ہوگیا ہے جبکہ سیلف اسپورٹ ایوننگ پروگرام کے لیے تیسری میرٹ لسٹ میں پری میڈیکل کا میرٹ 851،پری انجئینرنگ کا 815،آئی سی ایس فزکس کا 810،آئی سی ایس اسٹیٹ کا 714،آئی سی ایس اکنامکس کا 700،آئی کام کا 648اور آرٹس کے لیے میرٹ 600رکھا گیا ہے اس حوالے سے جاری لیٹر میں پرنسپل انٹرمیڈیٹ کے مطابق جن طالبات کے مارکس میرٹ لسٹ کے حوالے سے مطابقت رکھتے ہیں وہ 27ستمبر تک فیس کے چالان بنک میں جمع کروادیں ۔