گوگل کی جانب سے تمام پاکستانیوں کے لیے 15,000 اسکالرشپس کا اعلان اس کے علاوہ اسکالرشپس گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں

گوگل کی جانب سے تمام پاکستانیوں کے لیے 15,000 اسکالرشپس کا اعلان اس کے علاوہ اسکالرشپس گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے

• گوگل سرٹیفکیٹس اب تمام پاکستانیوں کو ’گرو ودھ گوگل (https://grow.google/intl/en_pk/)‘ کے تحت دستیاب
ہیں جس کے ذریعے وہ ڈیٹا اینالیٹکس، آئی ٹی سپورٹ، آئی ٹی آٹومیشن، پروجیکٹ مینجمنٹ، UX ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ
اور ای-کامرس جیسے 6 شعبوں میں انتہائی مطلوب ٹیک اسکلز حاصل کر سکیں گے۔
• گوگل تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے 15,000 اسکالرشپس بھی دے گاتاکہ وہ کسی خرچ
کے بغیر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں۔

کراچی،22ستمبر،:2022: گوگل نے آج کیرئیر سرٹیفکیٹس متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے لچکدار راستے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روزگار کے لیے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔اپنے مشن ’اَن –لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘ میں گوگل نے اپنے اْس عز م کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہ، اِس سال، اپنے مقامی پارٹنرز – انسٹی ٹیوٹ آف رْورل مینجمنٹ (IRM) اور Ignite کے ذریعے 15,000 اسکالرشپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے، جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں۔

الفا بیٹا (Alpha Beta)کی ایک رپورٹ کے مطابق، اگر مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیزسنہ 2030ء تک،پاکستان میں،9.7َ کھرب پاکستانی روپے (59.7 ارب امریکی ڈالرز) سالانہ کی معیشت پیدا کرسکتیں ہیں۔ پاکستان کے ICT سیکٹرنے گزشتہ دہائی میں قابل ذکر ترقی کی ہے جس سے سالانہ محاصل میں اوسطاً 30 20-فیصد اضافہ ہوا ہے۔حال ہی میں ICT سے تعلق رکھنے والی برآمدات میں 5 ارب امریکی ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا خیال ہے کہ ”اس شعبے میں (ملک کی) سب سے بڑی برآمدی صنعت بننے کی گنجائش موجود ہے۔“ اس وقت پاکستان کی تقریباً 4.7 فیصد افراد ی قوت ICTکے شعبے میں کام کر رہی ہے جس میں سے 6فیصد یعنی کم و بیش 2 لاکھ کارکن خواتین ہیں۔ پاکستان کے ممتاز جاب پورٹل، rozee.pk پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق،سب سے زیادہ اسامیاں بھی ICT کے شعبے میں پائی جاتی ہیں۔

اس بارے میں گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا، فرحان قریشی نے کہا:”آج، ہمیں Grow with Google پروگرام کے ذیرنگیں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف رْورل مینجمنٹ اور Ignite کے ساتھ شراکت میں ہم 15,000 اسکالرشپس بھی پیش کر رہے ہیں تاکہ سیکھنے والے کسی خرچ کے بغیر سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں۔یہ کوشش گوگل کے اْس عزم کا اظہارہے جس کے تحت گوگل ملکی ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی ترقی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ یہ سرٹیفکیشن پروگرام نئے مواقع فراہم کرے گا اور ڈیویلپرز، اسٹوڈنٹس، اساتذہ، روگار تلاش کرنے والوں اور کاروباری اداروں کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ نہایت تیزی سے ترقی کر سکیں۔اس کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں میں شراکتیں بھی قائم کیں گئیں ہیں کیوں کہ ہم پاکستان کی ڈیجیٹل انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔“

آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم Coursera پر دستیاب، گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس (https://grow.google/certificates/)آن لائن پروگرام ہیں جن کی رفتار خود مقرر کی جا سکتی ہے اور یہ سیکھنے والوں کو کسی پیشگی تجربہ یا ڈگری کے بغیر سیکھنے کے قابل بناتا ہے کہ وہ ڈیٹا اینالیکٹس، آئی ٹی سپورٹ،آئی ٹی آٹومیشن، پروجیکٹ مینجمنت، UX ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای-کامرس جیسے 6شعبوں میں اپنے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر سکیں۔ہر سر ٹیفکیٹ گوگل کے اِن-ہاؤس ماہرین نے تیارکیا ہے اور انھیں سیکھنے والوں کو عملی تربیت کے ذریعے بنیادی مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو اْنھیں، اُن کی اپنی رفتار سے ترقی کرنے کا موقع دیتا ہے اور اُسی کے ساتھ اپنی تعلیم یا روزگار جاری رکھنے کا بھی موقع دیتا ہے۔

اس بارے میں انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ کیرئیر میں ڈیٹا سائنس کی ٹرینی، سیدہ دْرِّ حسن رضوی نے کہا:”اگرچہ راستے میں رکاوٹیں اور دشواریاں آ سکتیں ہیں لیکن آپ کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو پھرآپ کو ثابت قدم رہنا ہوگا۔ ڈیٹا کی دنیا میں پاؤں رکھنے کے بعد، میں نے اب اپنی گوگل ڈیٹا اینالیٹکس سرٹیفکیشن مکمل کر لی ہے – سیکھنے کے حوالے سے یہ ایک زبردست موقع تھا۔ میں خود کو اب زیادہ پراعتماد محسوس کرتی ہوں اور مزید سیکھنے اور ترقی کرنے کے لیے تیار ہوں۔“

بحریہ یونیورسٹی، لاہور کیمپس میں ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر، محمد ذُوالنوّرین حسین کہتے ہیں:”اس سرٹیفکیشن نے میری پیشہ ورانہ زندگی پر گہرا اثر مرتب کیا ہے۔ اب مجھے عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے اور مجھے اب دنیا بھر سے جا ب کی پیشکشیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ اب آسمان میری حد ہے!“

زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنے کی غرض سے گوگل، سیکھنے والوں کو،15,000 اسکالرشپس بھی دے گا تاکہ وہ کسی خرچ کے بغیر سر ٹیفکیٹ حاصل کر سکیں۔ گوگل یہ اسکالرشپس IRM اور Ignite کے ذریعے فراہم کرے گا۔

گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس اور اسکالرشپس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے لیے https://goo.gle/GCCPKScholarship کا وزٹ کیجیے۔
٭٭٭
About Google.org
Google.org, Google’s philanthropy, supports nonprofits that address humanitarian issues and apply scalable, data-driven innovation to solving the world’s biggest challenges. We accelerate their progress by connecting them with a unique blend of support that includes funding, products, and technical expertise from Google volunteers. We engage with these believers-turned-doers who make a significant impact on the communities they represent, and whose work has the potential to produce meaningful change. We want a world that works for everyone-and we believe technology and innovation can move the needle in four key areas: education, economic opportunity, inclusion and crisis response.

For Media Queries:

Syntax Communications
Ahmed Affan: ahmed.affan@syntaxcommunications.com
Faisal Mushtaq: 0321-2431568
Sheeraz Mohiuddin: 0333-223577