فیروز خان اصلی زندگی میں بھی اپنے ڈراموں کے منفی کرداروں جیسے ہیں، فنکاروں کا ردِ عمل

اداکار فیروز خان کی علیزے سے طلاق کی تصدیق کے بعد سوشل میڈیا پر اُنہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز فیروز خان کی اہلیہ، علیزے کی جانب سے طلاق کی تصدیق کے بعد فیروز نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔

فیروز کی اہلیہ کی جانب سے اُن پر جسمانی اور ذہنی تشدد سمیت بلیک میلنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب فیروز نے الزامات کی تردید یا تصدیق کیے بغیر ایک پوسٹ میں طلاق اور بچوں کی حوالگی سے متعلق بتایا ہے۔
اس سابق جوڑی کا سوشل میڈیا پر اپنے رشتہ ٹوٹنے کی تصدیق کرنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علیزے کے بیان کی بنیاد پر فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فیروز خان کا نام بھی اس وقت ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں موجود ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان کے لیے زہریلے اور منفی کردار ادا کرنا اس لیے آسان ہے کہ وہ اصل زندگی میں بھی ایسے ہی ہیں۔

کچھ صارفین کا علیزے پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیروز خان ایک با وقار اداکار ہے اور علیزے اُن کے خلاف عورت کارڈ کھیل رہی ہے۔
اس تنقیدی بحث میں اداکارہ مہربانو نے بھی اپنا حصہ ڈالا ہے۔
اداکارہ نے علیزے کا بیان اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تصور بھی نہیں کر سکتی کہ اس جوان اور خوبصورت لڑکی کو اتنے سال اس صورتحال میں گزارنے پڑے۔
دوسری جانب کامیڈین و میزبان فیضان شیخ نے بھی فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا ہے کہ مجھے اس خبر سے کوئی حیرت نہیں ہوئی کیوں کہ فیروز خان منفی کردار آسانی سے ادا کر لیتے ہیں۔