بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ زین عاشق پٹھان کے مطابق شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی ہدایات پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ۔ ڈاکٹر گلزار تونیو کے تعاون سے لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا


لاڑکانہ(۔ رپورٹ عاشق خان) ترجمان جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ زین عاشق پٹھان کے مطابق شھید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی ہدایات پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ۔ ڈاکٹر گلزار تونیو کے تعاون سے لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر زاہد شیخ، ایسوسیئیٹ پروفیسر سرجری ڈاکٹر احسان ملک، پروفیسر آف گائیناکالوجی شبنم شیخ، ماہر امراض جلد ڈاکٹر عنایت بجارانی، ڈاکٹر اشف اور ڈاکٹر علینا کیجانب سے مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسرز ڈاکٹرز اور عملہ گزشتہ کئی روز سے لاڑکانہ اسٹیڈیم ٹینٹ سٹی سمیت لاڑکانہ، قمبر شھدادکوٹ، دادو، سکھر، گھوٹکی، جیکب آباد، شکارپور، کندھکوٹ کشمور اضلاع کے دیہی اور شہری علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا کر دن رات اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ابتک ہزاروں خواتین، مرد اور بچوں کو علاج اور ادویات فراہم کرچکے ہیں یونیورسٹی کی جانب سے فکسڈ میڈیکل کیمپس کے علاوہ موبائل میڈیکل کیمپس بھی مختلف دور دراز کے علاقوں میں موبیلائیز کیے گئے تاکہ سیلاب اور بارش متاثرین کو انکے متعلقہ علاقوں میں علاج فراہم کیا جا سکے، یونیورسٹی کی جانب کی ہزاروں متاثریں میں راشن بھی تقسیم کیا جا چکا ہے، اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاالرحمان کا کہنا ہے، سندھ ایک بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے، بہتر حکمت عملی اور مل کر کام کرنے سے ہی اس مشکل وقت کا سامنا کیا جاسکتا ہے، خاص کر بچوں، بوڑھوں اور حاملہ خواتین کو فوری توجہ اور مدد کی ضرورت ہے اور جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایات پر متاثرین کو ہر ممکن علاج فراہم کرنے کے لیے کوششوں میں مشغول عمل ہے