جیو اور جنگ کے ڈائرکٹر اورجنگ انٹرنیٹ کےسابق ایڈیٹر عادل راشدی قضائے الہی سے کراچی میں انتقال کرگئے

اناللہ واناالیہ راجعون
جیو اور جنگ کے ڈائرکٹر اورجنگ انٹرنیٹ کےسابق ایڈیٹر عادل راشدی قضائے الہی سے کراچی میں انتقال کرگئے وہ تحریک پاکستان کےعظیم سپاہی ممتاز صحافی دانشور اورسفارتکار پیرعلی محمد راشدی کےچھوٹے فرزند اورموجودہ پیر پاگارہ کے کزن تھے پیرعلی مرتضی شاہ راشدی المعروف عادل راشدی کی والدہ ممتاز راشدی بھی معروف سفارتکار اور تاریخ داں کی حیثیت سےمعروف تھی مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازعصر زمزمہ مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائےگی
================