فارما پیکجز کے ڈائریکٹر فنانس سید قدیر علی شاہ کا جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو ۔ ملاقات محمد وحید جنگ

فارما پیکجز کے ڈائریکٹر فنانس سید قدیر علی شاہ کا جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو خصوصی انٹرویو ۔ ملاقات محمد وحید جنگ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد ہونے والے فارما ایشیا کے موقع پر جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے فارما پیکجز کے ڈائریکٹر فنانس سید قدیر علی شاہ نے ایونٹ کی کامیابی سے لے کر انڈسٹری کو درپیش چیلنجز اور ایک سپورٹس کے حوالے سے اپنی تجاویز کاکل کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ یہ بہت اچھا تجربہ رہا ایسے ایونٹ کافی مفید ثابت ہوتے ہیں خوشی کی بات ہے کہ بارش کے باوجود فارم ایشیا میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ایک سوال پر انہوں نے بتایا ہے کہ ہیلتھ ایشیا سمیت اسلام آباد اور لاہور میں ہونے والی نمائش میں ہم شریک ہوتے رہے ہیں اگلے مہینے ہیلتھ ایشیا کراچی میں ہوگی اس میں بھی شرکت کریں گے کمپنی کے پس منظر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آج سے 21 برس پہلے میرے والد صاحب نے کمپنی کی بنیاد رکھی تھی ہماری کمپنی ٹیکنیکل پیکیجنگ کا کام کرتی ہے انجیکشن کے اوپر جو سیل لگی ہوتی ہے اس کے نیچے پیکنگ ہوتی ہے پین کلر سے لے کر ہر قسم کے انجیکشن میں یہ استعمال ہوتی ہے اس کی بڑی اہمیت ہے ہماری کمپنی کو اس کی مہارت اور تجربہ حاصل ہے ۔
انڈسٹری کو درپیش مسائل اور چیلنجز حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ را مٹیریل پر ٹیکسوں کی شرح زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگ چین سے بنا بنایا مال یہاں خرید لاتے ہیں اور ہمارا زرمبادلہ باہر چلا جاتا ہے اس وقت ہماری معیشت پر دباؤ ہے ہمیں ڈالر کی ضرورت ہے لہذا ڈالر بچانے پر توجہ دینی چاہیے اور ملک میں چیزیں تیار کرکے انہیں ایکسپورٹ کرنا چاہیے اور ڈالر کمانے چاہیے اس کے لیے حکومت کی مدد درکار ہے انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی ایکسپورٹس کے میدان میں مختلف ملکوں جن میں ترکی مصر برازیل اور دیگر ملک شامل ہیں وہاں اپنا مالک سپورٹ کرتی ہے ۔
آخر میں ایک سوال پر کے آپ کیا پیغام دینا چاہیں گے انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان میں پاکستان کی چیزیں خریدو ۔ کا پیغام عام کریں اس رجحان کو بڑھائیں فروغ دیں اس سلسلے میں میڈیا اپنا کردار ادا کرے ۔ میڈ ان پاکستان کو فروغ ملنا چاہیے
============================