میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر صالح مصباح خان کی پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی بات چیت ۔

میکٹر انٹرنیشنل لمیٹڈ کے ڈائریکٹر صالح مصباح خان کی پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے لئے محمد وحید جنگ سے خصوصی بات چیت ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے فارما کنونشن کے حوالے سے استفسار پر انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے اس طرح کے ایونٹ بہت اچھے ہوتے ہیں مزید ہونے چاہیے ان کی وجہ سے انڈسٹری اور ریگولیٹر کا آپس میں رابطہ ہوتا ہے

اور آئندہ کے اقدامات کرنے میں آسانی ہوتی ہے ۔
موجودہ حالات میں فارما انڈسٹری کو درپیش چیلنج اور مسائل کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ فارما انڈسٹری کا بڑا چیلنج ہے رہتا ہے کہ یہاں پالیسی میں تسلسل درکار ہے لوگ بدلنے سے تبدیلیاں آ جاتی ہیں اگر پالیسی میں تسلسل رہے تو کام کرنے میں آسانی ہوتی ہے یہ بات سب جانتے ہیں کہ ڈالر کے مسائل ہیں پاکستان کے اپنے معاشی ایشوز ہیں ڈریپ کا مسئلہ ہے ریگولیٹر کے اپنے مسائل ہیں لیکن سب کو مل کر چلنا ہے اور آپس میں بہتر کوآرڈینیشن سے انڈسٹری فروغ پا سکتی ہے کانفرنس مینوفیکچرنگ کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد سمجھنا چاہیے اور طریقہ کار کو آسان بنانا چاہیے پیچیدہ پروسیجر اور رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے روز بناتے وقت دیکھنا چاہیے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے ۔
میکٹر انٹرنیشنل کہ مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ماشاءاللہ کارکردگی بہت اچھی ہے آج بھی ٹاپ 25 کمپنیز میں شامل ہیں آنے والے دنوں میں ایکسپورٹ اور کانٹیکٹ مینوفیکچرنگ میں مزید اچھی خبریں ملیں گی ۔
فارما کنونشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں انڈسٹری اور مینوفیکچرنگ والے اور ریگولیٹر ایک دوسرے سے رابطے میں آتے ہیں اور آپ دیکھیں کہ صرف فارما کا ہی نہیں بلکہ پرنٹنگ والوں کا اور رامیٹریل والوں کا بھی فائدہ ہے چند برسوں میں اسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے اور یہ اچھی بات ہے ۔
=============================