اے ایس ایف فاونڈیشن نے اے ایس ایف سٹی کے نام سے ایک شاندار ہاﺅسنگ اسکیم شروع کیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روزایک پروقار تقریب میں کیاگیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر )اے ایس ایف فاونڈیشن نے اے ایس ایف سٹی کے نام سے ایک شاندار ہاﺅسنگ اسکیم شروع کیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح گزشتہ روزایک پروقار تقریب میں کیاگیاجس کا مہمان خصوصی ایم ڈی اے ایس ایف فاونڈیشن میجر جنرل عابد لطیف خان ہلال امتیاز ملٹری تھے ،سی ای او اے ایس ایف فاونڈیشن (ر)لیفٹیننٹ کرنل جمشیدحیات خان نیازی،ادریس میمن چیمبر آف کامرس،برگیڈئیر شعیب کے علاوہ بڑی تعداد میں الاٹیز وہ دیگر نے شرکت کی۔ یہ ہاﺅسنگ اسکیم کراچی حیدرآباد موٹروے پر واقع ہے اور ڈی ایچ اے سٹی سے متصل ہے۔ 3 ہزار 9 ایکٹر کے رقبے پر محیط یہ پروجیکٹ اپنی مثال آپ ہے۔یہ اسکیم24 بلاکس پر مشتمل ہے جس میں 500، 250، 125 اور 80گزکے 33,000 ہزاررہائشی پلاٹس ہیں۔ اس میں نہ صرف جدید شہری زندگی کی تمام سہولتوں کا خیال رکھا گیا ہے بلکہ اس بات کو بھی مد نظر رکھا گیا ہے کہ یہ معاشرے کے ہر طبقے کی پہنچ میں ہو اور ہر ایک کی رہائش کی ضرورت کو پورا کرتا ہو۔ اس کی نمایاں خصوصیات میں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنیادی ڈھانچہ، زندگی کی تمام بنیادی سہولتوں کی دستیابی، ماحول دوست عوامل کو مد نظر رکھنا، وسیع پارکس، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اورمتبادل توانی کے ذرائع شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جامع منصوبہ بندی کے ذریعے صحت مند سروسز، جامع فن تعمیر، تفریحی سہولیات اور موثر ٹرانسپورٹ سسٹم بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔۔ اے ایس ایف سٹی میں 100 ایکڑ اراضی پر اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے سیلانی ویلفیئرنے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے ہیں۔ پروجیکٹ میں شاندار مساجد کے علاوہ ایک آئی ٹی ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے میں رہائشی کے ساتھ ساتھ کمرشل پلاٹ بھی شامل ہیں جن میں کاروباری برادری کی تمام ضروریات کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک شاندار رہائشی منصوبہ ہے جو شہریوں کو نہ صرف اپنی چھت کی فراہمی کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے بلکہ سرمایہ کاری کیلئے بھی ایک پرکشش پروجیکٹ ہے۔
================================