راولپنڈی،جنسی زیادتی کا الزام، چینی کمپنی کےمالک کیخلاف مقدمہ درج


اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) چائینز کمپنی کے اونر کیخلاف 16 سالہ دوشیزہ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے، تھانہ کورا ل پولیس کو راولپنڈی کی رہائشی (ع) نے بتایاکہ اسکی عمر 16سال ہے ،


جماعت نہم کی طالبہ ہوں، غوری ٹاون میں چینی کیمرہ انسٹالیشن کمپنی میں پارٹ ٹائم نوکری شروع کی، کمپنی کے مالک نے پہلے اس کو ہراساں کرنا شروع کیاپھر جنوری 2022میں اسے پامال کردیا۔

https://e.jang.com.pk/detail/239017
================================================
سوات ،پہلی بار خواتین کیلئے سیدو شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں پہلی بار خواتین کے لئے سیدو شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ خواتین نے صاف پانی کی عدم دستیابی، صفائی اور سینی ٹیشن ، شناختی کارڈ اور دیگر مسائل پیش کئے،کھلی کچہری میں خواتین نے شرکت کی اور مختلف نوعیت کے


مسائل ضلعی انتظامیہ اور ضلعی و وفاقی محکموں کے سامنے رکھے۔ کھلی کچہری میں صاف پانی کی عدم دستیابی، صفائی اور سینی ٹیشن کے مسائل، شناختی کارڈ سے متعلق امور اور سیلاب سے متاثرہ خواتین کے لئے نان فوڈ پیکجز میں خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے مطالبات کئے گئے۔
=====================================