ہیوسٹن میں الائنس فار ڈِز ایسٹر ریکیف کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر 3 گھنٹے میں ایک ملین ڈالرز جمع ہوگئے

ہیوسٹن میں الائنس فار ڈِز ایسٹر ریکیف کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر
3 گھنٹے میں ایک ملین ڈالرز جمع ہوگئے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی تھون میں دو ملین ڈالرز عطیہ کرنے والے آئل ٹائکون جاوید انور کی جانب سے بھی دو لاکھ ڈالرز دئیےگئے

بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے مزید 20 ملین ڈالرزامداد کی منظوری دے دی ہے رکن کانگریس شیلا جیکسن کا اعلان


دیکھتے ہیں ہیوسٹن سے خصوصی رپورٹ

پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے ہیوسٹن میں الائنس فار ڈِز ایسٹر ریکیف کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر میں ایک ملین ڈالرز جمع کر لئے گئے


اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی ٹیلی تھون میں دو ملین ڈالرز عطیہ کرنے والے آئل ٹائکون جاوید انور کی جانب سے بھی دو لاکھ ڈالرز دئیےگئے

فنڈ ریزنگ ڈنر میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی اور ایل گرین سمیت اعلی سرکاری حکام اور کمیونٹی رہنماؤں نے بھی دل کھول کر عطیات دئے


فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی ارباب اختیار کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے

اس موقع پر مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،اس آفت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے

تقریب میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر ،اراکین کانگریس اور اعلی سرکاری حکام سمیت کمیوٹی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متآثرہ افراد کی امداد کیلے الائنس فار ڈز ایسٹر ریلیف کے فوری قیام کے اقدام پر سعید شیخ کو بھی خراج تحسین پیش کیا


تقریب سے آئل ٹائیکون جاوید انور نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی امریکنز سے اپیل کی کہ ہر پاکستانی امریکی اپنی بساط کے مطابق اپنے ہم وہطنوں کی مدد کرے

معروف چیرٹی آرگنائزیشن ھیلپنگ ھینڈ ہیوسٹن کے ڈائیریکٹر الیاس چودھری نے الائنس کے تحت پاکستان میں ریلیف آپریشن پر پریزینٹیشن بھی دی
تقریب میں فنڈریزنگ کی ذمہ داری سجاد برکی اور ڈاکٹر یعقوب شیخ نے انجام دی

========================================================