مستعفی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کو ʼ ڈیپ فیک وڈیوزʼʼ کے ذریعے ڈرا دھمکا کر ان سے پچاس ہزار ڈالرز کی ڈ یمانڈ کی گئی ہے


اسلام آباد(رپورٹ: رانا مسعود حسین ) پاکستان تحریک انصاف (ویمن ونگ) کی صدر/ مستعفی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کو ʼ ڈیپ فیک وڈیوزʼʼ کے ذریعے ڈرا دھمکا کر ان سے پچاس ہزار ڈالرز کی ڈ یمانڈ کی گئی ہے،ʼʼڈیپ فیک ʼʼایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کسی ایک شخص کے چہرے پر کسی دوسرے شخص کا چہرہ لگا کر اور اسی جیسی آواز فٹ کرکے کسی بھی قسم کے مذموم مقاصد کے لئے اس کی تصاویر اور ویڈیو بنائی جاتی ہیں ۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو میں کنول شوزب نے بتایاہے کہ انہیں دبئی کے ایک نامعلوم ٹیلی فون نمبر سے میسج کے ذریعے دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے،کہ ان کے پاس میری قابل اعتراض ویڈیو زہیں ،جنہیں سوشل میڈیا پر وائرل کیا جائے گا ،اگر وہ اس سے بچنا چاہتی ہیں تو وہ پیشگی انہیں پچاس ہزار ڈالرز بھجوادیں ۔ اس سے پہلے بھی ان کوپنے سیاسی مقصد سے ہٹانے کے لئے مخالفین ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے ہیں۔کنول شوزب نے پارٹی کارکنوں کو کہا ہے کہ اگر کوئی سوشل میڈیا پر ان سے منسلک کسی قسم کی کوئی نا مناسب ویڈیو دیکھے تو اسے فوری رپورٹ کرے اور اسے مزید آگے پھیلانے سے گریز کرے
https://e.jang.com.pk/detail/227696%22
=================================================


مریم اورنگزیب بدتمیز اور بد لحاظ کنیز ،جھوٹا پراپیگنڈا کرتی ہے،کنول شوزب
04 ستمبر ، 2022
اسلام آباد (جنگ رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدرکنول شوزب نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدتمیز اور بد لحاظ کنیز کو ہر روز عمران خان پر جھوٹی پراپیگنڈا مہم چلانے کے لئے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے، عمران خان اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی امداد میں سب سے آگے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز اور انکا خاندان قومی مجرم ہیں،انکو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،بے انصافی اور سازش سے ملک پر مسلط ہونے والے عوام کی نظروں میں گر چکے،اب گمراہ کن مہم کے ذریعے بے وقوف نہیں بنا سکتے، قانون و انصاف کی دھجیاں اڑانے والی امپورٹڈ حکومت عوام سے کسی طور انصاف نہیں کر سکتی، شریف خاندان مفرور ہے ، عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے،وہ اپنی عوام میں موجود ہیں،انھوں نے ہر سوال کا ہر کیس کا جواب دیا، چوروں کا انجام قریب ہے،انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ۔
https://e.jang.com.pk/detail/227732%22

===========================================

پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی لیڈرقومی اثرونفوذ کا حامل نہیں، فواد چوہدری
04 ستمبر ، 2022
اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈرقومی اثرونفوذ کا حامل نہیں،وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ ان کا ہمسفر بنے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ وسطی اور شمالی پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب عمران خان کا ہم آواز ہوگا، پھر فیصل آباد اور پھرسکھر سے سندھ عمران خان کا ہمسفر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کے علاوہ کوئی اور لیڈر اس قومی اثر و نفوذ کا حامل نہیں، جلسوں کی وسعت سے پاکستان تحریک انصاف کی واحد قومی پارٹی ہونے کا احساس ہوتا ہے ۔==============================================