آپ کی جانب سے دی جانے والی ا مداد سیلاب زدگان کے لئے بڑا سہارا ہے

آپ کی جانب سے دی جانے والی ا مداد سیلاب زدگان کے لئے بڑا سہارا ہے
تباہی کا شکار ہونے والے سیلاب زدگان کے لئے آپ کی امداد ایک نئی زندگی عطا کرتی ہے
ضلع وسطی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی کیمپ لگادیا گیا:
راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب کیمپ میں عوام کی جانب سے امدادی اشیاء کی فراہمی جاری
ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امدادی کیمپ لگا دیئے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی مقدور بھر جو کچھ بھی مدد ہوسکے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کے لئے مہیا کریں تاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں اپنا حصہ بھی شامل کرسکیں۔ کیمپ میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ وسطی کے افسران اور عملے کے افراد مسلسل ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں عوام اپنے مصیبت زدہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے بھرپور قومی ہمدردی کے جذبہ کے ساتھ اپنا حصّہ شامل کررہے ہیں۔ اناج، پکانے کا تیل، کپڑے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی اشیا ء ضلعی انتظامیہ کے کیمپ میں جمع کرائی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج سارے پاکستانی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں چاہے وہ سندھ،پنجاب،بلوچستان یا خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتے ہو ں اس مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کسی بھی طرح سے کریں کم ہے انہوں نے کہا کہ آپ کی جانب سے دی جانے والی ا مداد سیلاب زدگان کے لئے بڑا سہارا ہے مصیبت میں گھرے اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں تباہی کا شکار ہونے والے سیلاب زدگان کے لئے آپ کی امداد ایک نئی زندگی عطا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد چاہے ذاتی حیثیت میں کریں یا سرکاری سطح سے کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستانی بھائی مشکل میں ہیں انہیں اس مصیبت سے نکالنا ہماری ذمہ داری بنتی ہے اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیہ وسطی کی جانب سے قائم کردہ سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی کیمپ پر اپنے عطیات جمع کروائیں ۔