پاکستان میں سیلاب زدگان کیلے الائنس فار ڈساسٹر ریلیف نے چوبیس گھنٹے میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز جمع کر لئے

پاکستان میں سیلاب زدگان کیلے
الائنس فار ڈساسٹر ریلیف نے چوبیس گھنٹے میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز جمع کر لئے

ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور نے 50 ہزار ڈالرز ،ہارون شیخ 25 اور نصرو الدین روپانی نے 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کردیا

تیس کمیونٹی تنظیموں پر مشتمل امریکہ کے سب سے بڑے الائنس کے تحت نصف ملین ڈالرز جمع کئے جائیں گے

مزید فنڈز کیلے فنڈ ریزنگ کی جاے گی،الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ کی اجلاس میں بریفنگ

ہیوسٹن (خصوصی رپورٹ )

پاکستان میں بارشوں کے باعث قیامت
خیز تباہی سے متاثرہ افراد کی امداد کیلے


الائنس فار ڈساسٹر ریلیف نے چوبیس گھنٹے میں ڈیڑھ لاکھ ڈالرز جمع کر لئے گئے

تیس کمیونٹی تنظیموں پر مشتمل امریکہ کے سب سے بڑے الائنس کے تحت نصف ملین ڈالرز جمع کئے جائیں گے

الائنس کا اجلاس یہاں مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوا جس میں الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے الیاس چودھری اور ڈاکٹر یعقوب شیخ کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الائنس کے تحت جمع ہونے والی امدادی رقم پاکستان میں ہیلپنگ ھینڈ کے نیٹ ورک کے تحت متاثرین کیلے استعمال کی جائے گی ۔انہوں نے آگاہ کیا کہ فلڈ ریلیف الائنس ہیوسٹن کیلے ممتاز آئل ٹائیکون جاوید انور کی طرف سے 50 ہزار ڈالرز ، ممتاز بزنس مین نصرو الدین روپانی کی طرف سے 10ہزار اور ہارون شیخ کی طرف سے 25 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے


اجلاس میں ممبر تنظیموں بشمول ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن ApNAساؤتھ ٹیکساس چیپٹر ، اپنا الائنس ،پاکستان چیمبر آف کامرس یو ایس اے ،ہیوسٹنُ پولیس ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں کو الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ اور الیاس چودھری نے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات پر بریفنگ دی اور مستقبل کے امدادی اور بحالی کے کاموں سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الائنس کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ کا کہنا تھا کہ الائنس کے تحت پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی اور طبی سہولیات کی فراہمی کیلے بھی کئی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا


الائنس میں شامل سرگرم تنظیموں کے رہنماؤں بشمول ھیلپنگ ہینڈ کے الیاس چودھری ، PACT کے سجاد برکی ،عاطف خان ،اسٹینٹ پولیس چیف یاسر بشیر ،پی جے سواتی ،رؤف خان ،تزین زاہدہ ،اپنا ایلائنس کے ڈاکٹر یعقوب شیخ ،بینا شیخ، PSA کی صدر ازقاء زرناب ،سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین اور دیگر نے الائنس کے پلیٹ فارم سے سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا
================================