دنیا کے 140 ممالک میں 45 ہزار سے زیادہ ڈیم موجود-چین میں (23,841)، امریکا(9263)، بھارت(4407)،


لاہور(صابر شاہ)جہاں دنیا کے 140 ممالک نے گزشتہ 122سالوں کے دوران آبپاشی، گھریلو یا صنعتی استعمال کیلئے پانی فراہم کرنے، پن بجلی پیدا کرنے اور سیلاب پر قابو پانے میں مدد کیلئے 45000 سے زیادہ ڈیم بنائے ہیں، پاکستان ان میں ابھی تک چھوٹے بڑے سے صرف 150 ڈیم ہی بنا سکاجن کا مقصد پانی کو روکنا یا محدود کرنا ہے تاہم تربیلا ڈیم دنیا کا سب سے بڑا زمین سے بھرا ڈیم ہے اور ساختی حجم کے لحاظ سے دوسرا بڑا ڈیم ہے


۔پیرس میں قائم بین الاقوامی کمیشن آن لارج ڈیمز کے مطابق دنیا میں 20 ممالک سرفہرست ہیں جن میں زیادہ تر ڈیم ہیں،چین میں (23,841)، امریکا(9263)، بھارت(4407)، جاپان (3130)، برازیل (1365)، جنوبی کوریا (1338)، جنوبی افریقہ (1266)، کینیڈا (1156)، میکسیکو (1079) سپین (1064)، ترکی (965)، فرانس (720)، ایران (594)، برطانیہ (580)، آسٹریلیا (567)، اٹلی (541)، جرمنی (371)، ناروے (347)، البانیہ (308) ) اور زمبابوے میں (256) ڈیم ہیں۔ڈیم کے حامی ماہرین کا خیال ہے کہ رکاوٹوں نے انسانی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ،ان سے حاصل ہونے والے فوائد کافی زیادہ رہے جبکہ ڈیموں کی مخالفت کرنے والوں نے رائے دی کہ ڈیم یا آبی ذخائر سے آباد ہونے والے لوگ نہ صر ف اپنی زندگیاں بلکہ اپنے گھر ، ذریعہ معاش بھی کھو دیتے ہیں،ڈیموں کے حق میں بات کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں سیراب شدہ اراضی کا تقریباً 30 سے ​​40 فیصد حصہ اب ڈیموں پر انحصار کرتا ہے۔
https://e.jang.com.pk/detail/222579%22
============================================