حکومت سندھ نے ڈاکٹر اعجاز احمد زبیدی کو شہید بینظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سونپ دیں

حکومت سندھ نے ڈاکٹر اعجاز احمد ز بیدی کو شہید بے نظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ڈاکٹر اعجاز احمد زبیدی سول اسپتال کراچی میں گریڈ 20 کے ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ڈرامہ کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی مستقل تقرری تک یہ اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ان کا شمار انتہائی ذہین قابل اور تجربہ کار ڈاکٹر میں ہوتا ہے انکو یہ ذمہ داریاں ملنے پر میڈیکل کے شعبے سے وابستہ سرکردہ شخصیات نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے او ڈاکٹر اعجاز احمد زبیدی کو مبارکباد پیش کی ہے۔