ایف پی سی سی آئی نے پو دے لگا کر 100 ملین درخت مہم میں حصہ لیتے ہو ئے تقریب منعقد کی

کراچی : ملک بھر میں جنگلات میں اضافے اور بحالی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی نگر انی میں شروع کی جا نے والی 100 Million Tree Plantation مہم میں اپنا کردارادا کرنے کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے بھی ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی، ریجنل آفس لا ہوراور کیپٹل آفس اسلام آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ انتہا ئی سا دہ لیکن متا ثر کن تقریب کے افتتا ح کے موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر نے اس مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں جنگلا ت خطر ناک حد تک متا ثر ہو چکے ہیں۔ جس کے نتیجے میں بہت سے ما حولیاتی اور موسمی تبدیلیاں جنگلا ت میں کمی کی وجہ سے بہت سے چیلنجز کا سامنا کر نا پڑ ھ رہا ہے۔

جیسا کہ گلو بل ورمنگ، جنگلا ت میں کمی،جنگلی حیات میں کمی، پا نی کے ذخائر میں کلت اور اس کے علاوہ دریا ئی اور پہاڑی علاقوں میں پا نی کی کمی سے پیدا ہو نے والے مسائل کا بھی سامنا کر نا پڑھ رہا ہے۔ اس موقع پر عمران اسماعیل، گو رنر سندھ، اعظم خان سواتی وزیر برا ئے پا رلیمانی آفیئر اور فردوس عاشق اعوان،وزیر اعظم کی معاون خصوصی برا ئے اطلاعات نے شرکت کرتے ہوئے اسی تقریب کو سراہا اور اظہار خیال کرتے ہو ئے کہاکہ جنگلا ت سے ہم اپنے ما حول کی بہتری کر سکتے ہیں۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر داروخان اچکزئی نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ 100ملین درخت لگا نے کی مہم کا انعقاد جنگلا ت کی بحالی، فضائی آلودگی کے کنٹرول، موسم، جنگلی حیات، جنگلات، پا نی کے انتظام،کے حوالے سے آب وہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے میں مدد گا ر ثابت ہو گی۔ اس تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر و سابق چیف ایگز یکٹوTDAPایس ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر افتخار علی ملک، سنیئر نائب صدر مرزا اختیار بیگ، عبدالرؤف مختار،شرین ارشد خان، عبدالوحید، قربان علی نا ئب صدور، عامر خان صدر انٹرا اسٹیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ (پبلک نیو ز ٹی وی اور اے پلس چینلز) عبدالرحیم سومرو، سیکرٹری جنگلا ت گو رنمٹ آف سندھ اور راجہ حسیب کیانی، کنو ینرایف پی سی سی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی بر ائے انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ اور پروجیکٹس نے شر کت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔