ہنگامی صورتحال کی وجہ سے صوبائی اداروں اور محکموں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا

چیف سکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے حالیہ ہنگامی صورتحال کے تناظر میں تمام صوباٸی محکموں اور اداروں کو الرٹ کردیا۔ تمام محکمے و ادارے محکمہ ٕ داخلہ سندھ میں قاٸم کردہ سنٹرل کنٹرول روم ( CCR) سے رابطہ مستحکم کریں۔فوکل پرسنز بھی تعینات کریں۔ پاکستان ریلوے، سندھ سوٸی سدرن گیس۔ انجمن ہلال احمر۔ پروونشل ڈزاسٹر مینجمجنٹ اتھارٹی ۔ سندھ بواٸز اسکاٶٹس۔ کے الیکٹرک۔ کراچی واٹر بورڈ۔کےڈی اے اور سول ڈیفینس کے نماٸندوں کی اجلاس میں شرکت۔ قومی تنصیبات کی کڑی نگرانی اور حفاظت یقینی بناٸیں۔ تمام صوباٸی افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ۔ محکموں اور اداروں کے سربراہ چوبیس گھنٹے مستعد رہیں۔ سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو۔ آٸی جی سندھ صوباٸی سکرٹریز اور دیگرشرکا ٕ کی جانب سے بھرپور اور مربوط تعاون کی یقین دہانی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں