امریکا کا سندھ کیلئے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان

کراچی (12 اگست) :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان میں امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران موسلادھار بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سمیت تعلیم اور صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور میں USAID کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل مارک اسٹروہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب ، قاسم نوید قمر اور رسول بخش چانڈیو موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 20 جون سے 11 اگست 2022 کے درمیان ہونے والی شدید بارشوں سے سندھ میں تین ڈویژنوں کے


آٹھ اضلاع بری طرح متاثر ہوئے اورمجموعی طور پر 723 دیہات متاثر ہوئے ہیں جن میں 2135.4 کلومیٹر رقبہ پر پھیلی 548 مختلف سڑکیں، 45 برجز، 32 دکانیں، 22،817 جزوی طور پر مکانات اور 4520 مکمل طور پر تباہ ہونے سمیت 974 مویشی ہلاک اور 674 رقبے پر پھیلی فصلیں تباہ ہوئیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک ہوئے جن میں 54 مرد، 11 خواتین اور 65 بچے شامل ہیں جبکہ 422 متعدد زخمی ہوئے۔ امریکی سفیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ امریکی حکومت نے موجودہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایک ملین ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (USAID)کی طرف سے مالی امداد فراہم کی گئی اور کنسرن انٹرنیشنل کے ذریعے یہ انسانی امداد سندھ میں کمیونٹیز کی جلد بحالی کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ امریکی سفیر مسٹر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکہ کے عوام اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اورہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے پاکستان بھر میں سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھو دیا اور وہ بحالی کی جستجومیں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس جذبے کے تحت انکی حکومت کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہےکہ صوبہ سندھ کیلئے


یہ نئی فنڈنگ جلد بحالی کی اقدامات اور کمیونٹیز کیلئے معاون ثابت ہو گی تاکہ وہ مستقبل میں ایسی آفات کا سامنا کر سکیں۔ پاکستان کے دورے پر آئے سفیر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کی مدد کیلئے پرعزم ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک بحالی کیلئے کام کرے گی۔ واضح رہے کہ 10 لاکھ ڈالر کا امریکی منصوبہ سندھ، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان صوبوں میں پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے ساتھ مل کر سیلاب اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری اور حکمت عملی کی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور قدرتی آفات کا سب سے زیادہ شکار سندھ کی کمیونٹیز کے ساتھ کام کرنے کیلئے امریکی حکومت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 155 ملین ڈالر کے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام (ایس بی ای پی) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے 10 ملین ڈالر صوبائی حکومت کے تعاون سے فنڈ کیا گیا ہے کہ اس کا مقصد پرائمری، مڈل اور سیکنڈری اسکولوں میں بچوں کے اندراج کو برقرار رکھنے میں سندھ حکومت کی مدد کرنا ہے۔ ایس بی ای پی کو سندھ کے متعدد اضلاع میں 106 اسکولوں کی تعمیر کا حکم دیا گیا ہے جن میں سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، دادو، قمبر شہدادکوٹ، اور جیکب آباد شامل ہیں، اور کراچی کے 5 ٹاؤنز یعنی لیاری، کیماڑی، اورنگی، بن قاسم اور گڈاپ شامل ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ چونکہ انکی حکومت کی پالیسی اصلاحات کے تحت تمام ایس بی ای پی اسکولوں کو ہائی اسکول کا درجہ دینا ہے، اس لیے پرائمری سے سیکنڈری اسکول تک اسکول چھوڑنے کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایس بی ای پی کی تعمیراتی پیشرفت 92 فیصد رہی اور84 سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل کر کے کامیابی کے ساتھ ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ بقیہ 22 سکول جون 2023 تک مکمل ہو جائیں گے۔ امریکہ اور پاکستان نے توانائی، اقتصادی ترقی، امن ، تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے اہم مسائل پر 75 سال سے مل کر کام کیا ہے۔ صرف پچھلی دہائی میں، USAID نے پاکستان کو تقریباً 7.7 بلین ڈالر کی فنڈنگ ایسے پروگراموں کے ذریعے فراہم کی ہے جو ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال قوم کو فروغ دیتے ہیں۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ
=============================================
کراچی /وزیراعلیٰ سندھ /13 اگست 2022

ملک کی ترقی میں اقلیتوں بالخصوص عیسائیوں اور ہندوؤں نے تعلیم، صحت اور معاشی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیا: وزیراعلیٰ سندھ

عیسائیوں اور ہندوؤں کے قائم کردہ تعلیمی ادارے آزادیٔ پاکستان کی جدوجہد میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

کراچی میں سینٹ جوزف، سینٹ پیٹرکس، کانونٹ آف جیسس اینڈ میری اور حیدرآباد میں سینٹ میریز، سینٹ بوناونچر ہائی اسکول اور دیگر مختلف تعلیمی ادارے ہمارے مسیحی بھائیوں نے بہت پہلے قائم کیےتھے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

تعلیم کا اعلیٰ معیار جومسیحی برادری نے ابتدائی مرحلے میں طے کیا تھا وہ تقسیم کے بعد آج تک برقرار ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے ہندوؤں نے بھی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت محنت کی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے NJV (نارائن جگناتھ ویدیا) جیسے معروف اسکول قائم کیے ؛ وزیراعلیٰ سندھ

پارسی بھائیوں نے بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے اور صحت کے بہترین مراکز قائم کیے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

ان اداروں نے ایسے شاندار رہنما پیدا کیے جنہوں نے پاکستان کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا؛ وزیراعلیٰ سندھ

اقلیتی برادری کے قائم کردہ تعلیمی اداروں نے تقسیم کے بعد بھی کسی امتیاز کے بغیر اپنی خدمات بلا تعطل جاری رکھی ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

مشنری اسکول ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مجھے ان اداروں پر فخر ہے؛وزیراعلیٰ سندھ

اقلیتیں اس ملک کی خوبصورتی ہیں، خاص طور پر سندھ کی جہاں کے لوگ پلورلزم اور بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

سندھ دھرتی صوفی سرزمین ہونے کے ناطے تمام مذاہب اور زبانوں کے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ؛ وزیراعلیٰ سندھ

شاہ عبداللطیف بھٹائی ایک صوفی شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت اور مساوات پر یقین رکھتے تھے؛ وزیراعلیٰ سندھ

شاہ بھٹائی نے مختلف مکتب فکر، عقائد اور فرقوں کےلوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان ہماری پہچان ہے جو ہم نے بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ

آزادی کی شمع جلانے کے لیے لاتعداد لوگوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا؛ وزیراعلیٰ سندھ

آج ہم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

قائداعظم بین الاقوامی سطح پر ایک انتہائی باوقار اور قدآور سیاستدان تھے؛ وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے ثابت کیا کہ دیانتداری اور ثابت قدمی سے قوم تمام مشکلات پر قابو پا سکتی ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

قدرت نے ہمیں تمام نعمتوں سے نوازا ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

ہمارے پاس قدرتی وسائل کی فراوانی ہے اور ان تمام قیمتی تحائف کے لیے ہم خدا کے بے حد شکرگزار ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

ہمارے ملک کے نوجوانوں میں قوم کو بدلنے کی طاقت ہے؛ وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان زندہ باد
=================================