انسان کو اپنے پیروں پر کون کھڑا رکھتا ہے ؟۔۔۔۔۔ جوتا

انسان کو اپنے پیروں پر کون کھڑا رکھتا ہے ؟۔۔۔۔۔ جوتا

عام طور پر کہا اور سنا جاتا ہے کہ میاں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا سیکھو ۔
اب یہ وہ دور بھی نہیں ہیں جہاں صرف مرد باہر نکل کر کام کرتے تھے اب تو خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہر کام کر رہی ہیں ۔


اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہر انسان کے لئے ضرور ی ہے۔ اور اگر آپ غور کریں تو وہ کیا چیز ہے جو آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد دیتی ہے بنیادی طور پر وہ آپ کا جوتا ہے ۔
جی ہاں آپ اسے مذاق میں بھی لے سکتے ہیں اور سنجیدہ بھی ۔


پوری دنیا میں جوتا سازی ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے جوتے بنانے والے موچی کی پوری دنیا میں بڑی مانگ ہے یہ برانڈز کا دور ہے اور ہر وہ چیز اچھے داموں بکتی ہے جس کی جتنی پاورفل مارکیٹنگ ہو ۔جہاں دنیا بھر میں جوتا تیار کرنے والی کمپنیاں مختلف برانڈز کے ساتھ پاورفل مارکیٹنگ پر توجہ دیتی ہیں اور اس پر بھاری فنڈز خرچ کرتی ہے جس کے بدلے میں ان کی مقبولیت بڑھتی ہے اور وہ ان کی سیلز کو چار چاند لگا دیتی ہے ۔


پاکستان میں بہترین معیار کے چمڑے کے جوتے تیار تو ضرور ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں پسند بھی کیا جاتے ہیں لیکن گلوبل فٹ وئیر مارکیٹ میں پاکستان کی ایکسپورٹ کا حصہ بہت کم ہے بلکہ آٹے میں نمک کے برابر ہے اسے بہت زیادہ بڑھایا جا سکتا ہے ہمارے پاس سستی اور محنتی لیبر ہے اعلی معیار کارا مٹیریل ہے صرف پروڈکٹ کی فنشنگ اور برانڈنگ پر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی برانڈز ہماری کمپنیوں سے جوتے تیار کر کے بیچ رہے ہیں ہماری اپنی مارکیٹ ڈاکومنٹڈ نہیں ہے جو فوائد سرکاری خزانے کو ہونے چاہئیں وہ نہیں ہوتے ۔ بدلے میں سرکار بھی ان کمپنیوں اور لیبر کو اس وجہ سے وہ سہولتیں نہیں دے پاتی جو ان کی ضرورت ہے ۔
پاکستان میں جوتا ساز فیکٹریوں میں عالمی معیار کے مطلوبہ تقاضوں کو پورا کرنے کا انتظام کیا گیا ہے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ اور کوالٹی کنٹرول کے مطابق کام ہو رہا ہے اس لیے امریکہ یورپ اور مختلف ملکوں سے ایکسپورٹ کے آرڈر بھی لیتے ہیں اس سلسلے میں کافی کچھ ہو چکا ہے لیکن مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے انڈسٹری اچھے نتائج فراہم کر رہی ہے اس لئے توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں مزید بہتر اور حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوں گے


====================================
لاہور پی سی ہوٹل میں فٹ ویئر کی بہت بڑی نمائش منعقد ہوا کرتی تھی جس میں ملک بھر سے کمپنیاں شرکت کرتی تھیں بعد میں اس کا نام پاکستان انٹرنیشنل فٹ وئیر شو PIFS رکھا گیا اسے پاکستان فوٹو وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منعقد کرتی ہے جیوے پاکستان ڈاٹ کام اس کی باقاعدہ کوریج کرتا آرہا ہے پاکستان فٹ وئیر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدور جنگ پاکستان کے ساتھ انڈسٹری کے معاملات پر گفتگو کرتے رہے ہیں اور انڈسٹری کے امور جیوے پاکستان ڈاٹ کام ریگولر بنیادوں پر اپنے پلیٹ فارم پر نمایاں طور پر پیش بھی کرتا ہے ۔