تال دیکھ کر ہالی ووڈ ڈائریکٹر نے سلم ڈاگ ملینیئر کی پیشکش کی، انیل کپور

معروف بالی ووڈ فلم ’تال‘ کو ریلیز ہوئے 23 برس مکمل ہوچکے ہیں، اس دن کی مناسبت سے انیل کپور نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام تحریر کیا۔

انیل کپور نے بتایا کہ فلم میں وکرانت کپور کے کردار کی پیشکش گووندا کو کی گئی تھی لیکن وہ مجھے مل گیا۔

انیل کپور نے فلم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تال کو 23 سال ہوگئے، میں اس عمدہ فلم کا حصہ بننے پر بہت مشکور ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ تال دیکھ کر ہی ڈینی بوائل نے مجھے ’سلم ڈوگ ملینیئر‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے فلمساز سبھاش گھئی کا بھی شکریہ ادا کیا، اس فلم میں ایشوریا رائے، امریش پوری اور اکشے کھنہ بھی شامل تھے۔

تال کی عالمی نمائش شکاگو کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں ہوئی تھی۔