ایشین والی بال، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرا دیا

ایشین والی بال میں پاکستان نے کلاسیفیکشن راؤنڈ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا۔

تھائی لینڈ میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے تین-دو سے کامیاب حاصل کی۔

پانچویں پوزیشن کے لیے پاکستان کل ایران سے مقابلہ کرے گا۔

پاکستان کی 2 ٹیمیں اس وقت 2 انٹرنیشنل والی بال ایونٹس میں مصروف ہیں۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں جاری ہےجبکہ اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان آج قطر سے مقابلہ کرے گا۔