میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا، عامر خان

بھارتی اداکار عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کے خلاف بائیکاٹ مہم سے متعلق کہا ہے کہ میں کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا آج ریلیز ہوئی ہے جس کی پروموشن کے لیے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کافی عرصے سے مصروف تھے۔
تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے غیر رسمی گفتگو میں کہا تھا کہ اگر میری وجہ سے کسی بھی طرح کسی کی بھی دل آزاری ہوئی ہے، اس پر مجھے افسوس ہے۔

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کسی کو بھی تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا۔

عامر خان نے مزید کہا کہ ’اگر کوئی یہ فلم نہیں دیکھنا چاہتا تو میں اس کے ان احساسات کی عزت کروں گا۔‘

خیال رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم فوریسٹ گمپ کا ہندی ری میک ہے، جس میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔