پاکستان مسلم لیگ(ن) کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی

؁پاکستان مسلم لیگ(ن) کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی. ملک  نا اہل حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے عالمی تنہائی کا شکار ہوچکا ہے. کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کے عوام احتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی مشکل ہوگی. علی اکبر گجر۔۔سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ  پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے میاں محمد نواز شریف کے خلاف نئی تحقیقات کے دروزے کھولنے کے حکومتی اقدامات سے ثابت ہو رہا ہے کہ مسلط کی گئی حکومت  کا اصل ہدف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہے. ہر گذرتے دن کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خلاف حکومتی اقدامات میں تیزی آرہی ہے. قائد نواز شریف کے گھرانے کے افراد سے جیلوں کو بھرنے کی کواہش کے سامنے کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور نا اہل حکومت کے ہر انتقامی ہتھکنڈے کا بھرپور مقابل کریں گے. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ کشمیر کا سودا کیا جا چکا ہے. عوام کی توجہ کشمیر پر ہونے وای حکومتی سودے بازی سے ہٹانے کے لئے حکمران حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کی زبان بندی کرنا چاہتی ہے. پا کستان مسلم لیگ(ن) کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی. ملک  نا اہل حکمرانوں کی غلطیوں کی وجہ سے عالمی تنہائی کا شکار ہوچکا ہے. کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کے عوام احتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر مقبوضہ کشمیر کی آزادی مشکل ہوگی. قوم کو نا اہل حکمرانوں سے نجات کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ مل کر جمہوری جدوجہد کا حصہ بننا ہوگا۔ جمہوریت پسند قوتوں پر بھی یہ لازم ہوچکا ہے کہ ملک کو غیر جمہوری طاقتوں کی حکمرانی سے بچانے کے میدان میں نکلیں اور قائد محمد نواز شریف کے نظرئیے کو عوام کی سوچ بنادیں. علی اکبر گجر نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور تسلسل کے لئے میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے مشعل راہ بنیں گی اور پاکستان ایک حقیقی جمہوری ملک بنے گا.
جاری کردہ: میڈیا سیل صوبائی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ