سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک کی مقبولیت کا سفر جاری ، صارفین کی جانب سے معلوماتی اور رہنمائی کے اصولوں پر مبنی پیغامات کے سلسلے کو سراہا جا رہا ہے ۔ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ پچپن ہزار سے تجاوز کرگئی

سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک کی مقبولیت کا سفر جاری ، صارفین کی جانب سے معلوماتی اور رہنمائی کے اصولوں پر مبنی پیغامات کے سلسلے کو سراہا جا رہا ہے ۔ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد ایک لاکھ پچپن ہزار سے تجاوز کرگئی۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر


کے الیکٹرک کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ملک کی سب سے بڑی الیکٹرک سپلائی نیٹ ورک چلانے والی کمپنی کے الیکٹرک کے اعلانات ، پیغامات اور اپ ڈیٹس سے باخبر رہنے اور آگاہی حاصل کرنے کے لئے صارفین کی بہت بڑی تعداد سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک کو فالو کر رہی ہے کے الیکٹرک کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کچھ ہی عرصے میں نمایاں اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 55 ہزار سے


تجاوز کرگئی ہے اس کے علاوہ کے الیکٹرک کا موبائل ایپ بھی کافی پذیرائی حاصل کر چکا ہے اور صارفین کو صرف ایک کلک پر شکایات کے اندراج سے لے کر اس پر کارروائی تک بہت بڑی سہولت حاصل ہو چکی ہے جس سے شہریوں نے کافی سراہا ہے


اور موبائل ایپ سروس کو متاثر کن اور نہایت مفید مانا ہے ۔سوشل میڈیا کے ذریعے کے الیکٹرک اور صارفین کے درمیان بہتر رابطہ اور آگاہی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے جس پر کے الیکٹرک کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششیں اور کام بھی قابل تعریف ہے


۔کے الیکٹرک کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف آفرز، اسکیمو اور رہنمائی کے اصولوں کے تحت دیے جانے والے پیغامات سے بھی صارفین کو کافی دلچسپ اور اہم معلومات مل رہی ہیں اور ان کے فائدے کی معلومات سے


مالی بچت اور ذہنی سکون بھی ملتا ہے جس پر صارفین خوش ہیں ۔

========================================