فواد چوہدری کی پی ٹی آئی سے چھترول ہوئی، اب بیلنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ الٹی میٹم دیں گے۔ اگر دھونس، دھمکی دی تو 25 مئی سے برا حشر ہوگا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ نشاندہی ہوگئی ہے کون لوگ قوم کو گمراہ کرتے ہیں، کون ٹرینڈ چلاتے ہیں، شہداء کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید بریگیڈیئر محمد خالد کی فیملی سے تعزیت کے لیے حاضر ہوا ہوں، جنگ ہو، ملک کی حفاظت ہو یا سانحات ہوں، پاک فوج کا کردار بڑا اعلیٰ رہا ہے، پوری قوم پاک فوج اور اپنے شہدا سے محبت رکھتی ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ وطن کی حفاظت، دہشتگردی یا قدرتی آفات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا کہ عمران خان غیرملکی ایجنٹ ہے، چار پانچ دن پہلے عمران خان نے کہا اس چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں انتخاب نہیں لڑیں گے، عمران خان پہلے پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑیں پھر انتخاب کی بات کریں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ قوم کو تقسیم کر ر ہے ہیں، اس طرح کا الٹی میٹم دینا دو نمبری ہے، پر امن جلسہ اور احتجاج کی اجازت ہے، جلسہ اور احتجاج کریں مگر اس میں کوئی تشدد ہوا تو 25 مئی سے بھی اچھے انداز میں نمٹیں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گزارش ہے کہ ٹی ایل پی اپنا جلسہ لیاقت باغ میں کرلے، قانون اور آئین میں رہتے ہوئے ٹی ایل پی بھی جلسہ کرے، چوکوں اور سڑکوں کو بند کر کے احتجاج کرنے پر ہائیکورٹ کی بھی پابندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ایک بات میرے حق میں کر چکے ہیں، ان کی پی ٹی آئی سے چھترول ہوئی، اب فواد چوہدری میرے خلاف کوئی نہ کوئی بات کر کے بیلنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ توشہ خانہ سے عمران خان نے کچھ بھی نہیں چھوڑا، عمران خان نے توشہ خان سے چیزیں اٹھا کر بیچ دیں اور پھر 80 فیصد پیسے جیب میں ڈال لیے
https://jang.com.pk/news/1121642
==========================================


فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہوگا، مریم اورنگزیب
08 اگست ، 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنمافوادچودھری کومخاطب کرتےہوئے کہا ہے کہ فوادچوہدریاحتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو بہتر ہوگا، رانا ثنا اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ رانا ثنا اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران خان خیبر پختونخوا بھاگ گئے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا، اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ 8سال میں گیارہ دفعہ اسلاآباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکایا گیا اور نو وکیل بدلے گئے۔فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے، فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو گیا۔
https://e.jang.com.pk/detail/203845
======================================


دو روز قبل ڈونلڈ بلوم کی وزیراعلیٰKPسے ملاقات،شیریں مزاری نے امریکی سفیر کو نشانے پر لے لیا
08 اگست ، 2022

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کے دو روز بعد اپنی توپوں کا رخ امریکی سفیر کی جانب موڑ دیا۔ تحریک انصاف ڈونلڈ لو اور ڈونلڈ بلوم میں گِھر گئی، پشاور میں تحریک انصاف کی حکومت نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے 36گاڑیوں کا تحفہ وصول کیا، ان کے ساتھ میٹنگز کیںاورایک وزیرکے ساتھ مشترکہاجلاس کی صدارت بھی ہوئی مگر اتوارکو پارٹی کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے امریکی سفیر پر توپوں کے دہانے کھول دیے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیریں مزاری نے لکھا کہ امریکی سفیر اور اس کے گینگ نے طورخم جاتے ہوئے حساس علاقوں پر پرواز کی اور جائزہ لیتے رہے‘ جن علاقوں میں عام پاکستانی نہیں جا سکتے وہاں امریکی سفیر کے لیے سرکاری بریفنگ اور ریڈ کارپٹ کا اہتمام کیا گيا۔سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ کیا بلوم وائسرائے ہے اور اس کا نام اور تکبر سب پر حاوی ہے؟ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ایجنڈے کا ایک اور نکتہ پورا ہوا، کیا ہم غلام ہیں؟۔بعد ازاںشیریں مزاری نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کو 36 گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب میں خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور خان جھگڑا کے ساتھ امریکی سفیر کی شیئر کی گئی تصاویر پر ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ان کاکہناتھاکہ تصاویر شیئر کرنے والوں کو یہ احساس نہیں تھا کہ حکومت سے حکومت کے درمیان اس طرح کے سماجی اقتصادی پروگرام معاہدوں کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور یہ معمول ہے۔شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ ایک سفیر کا حساس علاقوں میں جانا اور اسے رسائی فراہم کرنا سکیورٹی کا معاملہ ہے، تو کیا امریکا کے ساتھ اب سیکیورٹی کا معاہدہ ہے؟ اگر ہے تو ہمیں معلوم ہونا چاہے۔
https://e.jang.com.pk/detail/203856
==========================================