اسد عمر، شاہ فرمان، عامر کیانی کے خلاف انویسٹی گیشن ایف آئی اے کے سپرد

اسد عمر، شاہ فرمان، عامر کیانی کے خلاف انویسٹی گیشن ایف آئی اے کے سپرد کردی ہے، پی ٹی آئی کے 13 بےنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی پارٹی صدارت کے لیے چار بندے آگے آچکے ہیں، فواد چوہدری بھی پی ٹی آئی کی صدارت لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں، بےنامی اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد عارف علوی کو عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اسد عمر، شاہ فرمان، عامر کیانی کے خلاف انویسٹی گیشن ایف آئی اے کے سپرد کردی ہے، پی ٹی آئی کے 13 بےنامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں معاملہ ایف آئی اے اور نیب کے سپرد کیے جانے پر بات ہوئی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگا، ان کو باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان نے خیرات کا پیسہ ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا، نواز شریف کے خلاف فیصلہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر آیا، نواز شریف نے خیرات کا پیسہ نہیں کھایا، تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان حکومت میں ہو یا حکومت سے باہر ہو ملک کےلیے زہر قاتل ہے، عمران خان نے کہا جوئے میں 20 لاکھ جیتے اور پارٹی کا قرض اتارا، عمران خان کی پوری پارٹی حرام کے پیسے پر چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 350 کمپنیوں سے آنے والے پیسوں کی تحقیقات ایف آئی کے سپرد کر دی گئی ہیں، عمران خان کے چہیتے ثاقب نثار نے کہا اگر بیان حلفی جھوٹا ثابت ہوا تو ایکشن ہوگا۔
https://jang.com.pk/news/1120433
=====================================================


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحادیوں کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا جب ک آئندہ کی حکمت عملی بھی زیر غور آئیگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار بھی لندن سے اس اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک موجود ہوں گے۔

واضح رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ملک کا سیاسی ماحول مزید گرم ہوگیا ہے۔

=============================================