پی ٹی آئی میں پھوٹ: شاہ محمود قریشی کی بیٹی کیخلاف کارکنوں کا احتجاج

پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی، ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ 157 کی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کی امیدوار کے خلاف ملتان میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔

شاہ محمود قریشی کا بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟


واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا اور کہا کہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ 2018ء سے تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے میرا انتخاب کیا ہے۔
https://jang.com.pk/news/1120427
============================================

ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا اپنی ہی پارٹی کی امیدوار کیخلاف احتجاج
شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی اور امیدوار نظر نہیں آیا،پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی،مظاہرین


شاہ محمود قریشی کی بیٹی کو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرنے پر تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنی ہی جماعت کی امیدوار مہر بانو قریشی کیخلاف احتجاج کیا۔ جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی اور امیدوار نظر نہیں آیا۔ واضح رہے کہ مہر بانو قریشی وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور حلقہ 157 سے تحریک انصاف کی امیدوار ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے زین قریشی کی چھوڑی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا۔


انہوں نے ملتان کے حلقے این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس حوالے سے مہر بانو قریشی کہتی ہیں


کہ وہ 2018 سے تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہیں،ان کے والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کیلئے ان کا انتخاب کیا ہے۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری بیٹی مہر بانو قریشی نے این اے 157 کے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ مہر بانو قریشی پڑھی لکھی ہے اور ان کے پاس صحافت کا تجربہ بھی ہے۔ میری بیٹی کو اگلی نسل کا احساس ہے ،اگر ہم نے ملک کو مشکل کیفیت سے باہر نکالنا ہے تو ماں بیٹیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قوانین ہیں کہ5فیصد خواتین کو حصہ دینا ہے، ماں بیٹی پڑھی لکھی ہو تو وہ معاشرے میں واضح تبدیلی لا سکتی ہیں۔
https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2022-08-05/news-3229578.html
========================================