عدنان صدیقی نے نوح محمد کی جیت پر کیا کہا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد نوح دستگیر بٹ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد نوح کی تصویر شیئر کی۔
اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوح دستگیر بٹ کی شاندار فتح پر فخر ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ ان تمام تعریفوں اور محبتوں کا مستحق ہے جو اُن پر برسائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے لیے پہلا میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جیتا تھا۔

اس طرح ایونٹ میں اب پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔