کامن ویلتھ گیمز، ریسلر عنایت اللّٰہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی ریسلر عنایت اللّٰہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

پاکستانی ریسلر عنایت اللّٰہ نے مالٹا کے ریسلر کو تین منٹ کے اندر ہی چت کر دیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء لندن، برمنگھم میں جاری ہیں۔

کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز کی امید رکھنے والے ریسلر انعام بٹ بھی آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔