محمد نوح حقیقی ہیرو ہیں: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد نوح دستگیر بٹ کی حوصلہ افزائی میں خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وقار یونس نے محمد نوح دستگیر بٹ کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنا گولڈ میڈل پہنا ہوا ہے۔
وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ شاباش چیمپیئن، بہترین کام۔

اُنہوں نے لکھا کہ آپ ہمارے حقیقی ہیرو ہیں اور ہمیں آپ پر بہت فخر ہے۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے لیے پہلا میڈل جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے جیتا تھا۔

اس طرح ایونٹ میں اب پاکستان کے میڈلز کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔