200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے شجر عباس کی حکومت سے اپیل

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں 200 میٹر دوڑ کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے شجر عباس نے حکومت سے سپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شجر عباس کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے ایونٹ میں شامل ہونے پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ فائنل تک پہنچنے کے لیے دعا کریں۔

شجر عباس کا کہنا تھا کہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے کوچ کی محنت اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کا نام روشن کریں

پاکستانی ایتھلیٹ کا کہنا تھا کہ ہم میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ ہم پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔