پاکستان کے ٹاپ بزنس مین حبیب اللہ خان کی بھری محفل میں کھری باتیں اور کڑوا سچ ، کاروباری اور سرکاری حلقوں میں زیر بحث ۔

پاکستان کے ٹاپ بزنس مین حبیب اللہ خان کی بھری محفل میں کھری باتیں اور کڑوا سچ ، کاروباری اور سرکاری حلقوں میں زیر بحث ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ بزنس مین اور میگا اینڈ فور بیز گروپ آف کمپنیز کے بانی چیئرمین ایم حبیب اللہ خان جو اپنی ذہانت قابلیت اور کامیابیوں کی بدولت پاکستان اور بیرون ملک جانے پہچانے بزنس مین ہیں اور تجارتی و کاروباری حلقوں میں ان کا نام بڑی عزت اور


احترام سے لیا جاتا ہے اور مختلف شعبوں میں ان کی انڈسٹریز اور کاروبار کو کامیابی کی علامت مانا جاتا ہے انہوں نے گزشتہ دنوں تھر میں منعقدہ ایک پروگرام میں جس بے باکی اور سچائی کے ساتھ ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بھری محفل میں کھری باتیں اور کڑوا سچ بولا اس پر ہر طرف ان کی واہ واہ ہو رہی ہے لوگ ان کی تقریر کی تعریف کر رہے ہیں ان کی جرات اور زور خطابت کو داد تحسین مل رہی ہے سیاسی سرکاری اور تجارتی حلقوں میں ان کا نام گونج رہا ہے

دراصل انہوں نے تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کے ایک منصوبے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں حبکو کول پاور پلانٹ اور دیگر معاملات کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ذکر کیا اور گزشتہ پانچ برس کو ایک بیان کا ڈراؤنا خواب قرار دے کر سب کی توجہ حاصل کریں ان کے بعد آنے والے مقررین مختلف حوالوں سے وضاحتیں پیش کرتے رہ گئے لیکن اصل مسئلہ حبیب اللہ خان نے لوٹ لیا اور لوگ ان کی بہادری اور سچائی کے معترف ہوگئے ۔


قدرت نے حبیب اللہ خان کو بہت نوازا ہے انہوں نے اپنے طویل کیریئر میں محنت ذہانت اور قابلیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹیں ، بلکہ جس شعبے میں بھی قدم رکھا واہ کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرتے چلے گئے آپ کنٹینر ٹرمینل کا ذکر کریں یا سب سے بڑے ڈیری پروڈیوسر کی حیثیت سے ان کا نام لیں یا سیمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی اور شپنگ کمپنی کے حوالے سے کوئی مقابلہ کریں ہر


جگہ آپ کو ان کا نام ٹاپ پر نظر آتا ہے ۔ریئل اسٹیٹ ڈیولپر کے شعبے میں بھی وہ بہت آگے ہیں اور پچھلی تین دہائیوں سے سوشل


اور انوائرمینٹل ویلفیئر کے کاموں میں ان کی شرکت اور سرپرستی نمایاں ہے ۔وہ چیریٹی کے مختلف اداروں کے ساتھ مسلسل جڑے ہوئے نظر آتے ہیں اور آپ نہیں آئی بی اے جیسے ادارے میں لیکچر دیتے بھی دیکھ سکتے ہیں

================================