کامن ویلتھ گیمز، ٹیبل ٹینس میں فہد خواجہ آخری گروپ میچ میں بھی کامیاب

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں فہد خواجہ نے آخری گروپ میچ بھی جیت لیا۔

رپورٹس کے مطابق آخری گروپ میچ میں فہد خواجہ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے ڈیرن ڈوگلاس کو شکست دی۔

فہد خواجہ نے گروپ 15 کے تینوں ابتدائی میچز جیت کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی ہے۔

اس سے قبل گروپ 15 کے پہلے میچ میں فہد خواجہ نے گیانا کے کرسٹوفر فرینکلن کو 0-4 سے شکست دی تھی۔