لاڑکانہ کےحلقے پی ایس 11 پر ندا کھوڑو اور معظم علی عباسی انتخابی عذرداری کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ

ایم پی اے ندا کھوڑو نے  انتخابی عذرداری کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی، شہید بی بی کے شہر کے باسیوں کے حق پر شب خون مارا گیا تھا۔عوام کی حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے صادق اور امین کہلانے والوں کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اب ضمنی انتخابات ہوں گے جس میں مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ لاڑکانہ کے عوام نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے اور لاڑکانہ پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ ثابت ہوا ہے ۔