سندھ پبلک سروس کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے۔ بیرسٹر مرتضٰی وہاب

وزیر اعلیٰ سندہ کے مُشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے متحدہ کے اراکینِ سندھ اسیمبلی کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوۓ کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو کسی دباؤ کے بغیر سرکاری اسامیوں پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوۓ تقرریاں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندہ پبلک سروس کمیشن کو متنازع ادراہ کہنے الزام سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے، کیونکہ کہ متحدہ قومی مومنٹ لسانی پروپنگنڈہ کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ھمیشہ لسانی اور فرقہ وارنہ تعصب کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن شفاف اور آزاد ادارہ ہے اور کسی کے زیر اثر نہیں ہے، متحدہ کو الزام تراشی کرنے سے پہلے حقائق کا مشاہدہ کرنا چاہۓ کیوں کہ یہ الزام سراسر بعید از حقائق اور محض الزام تراشی کی سے سیاست کی دکان چمکانے کے مترادف ہے- مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن میں بھرتیوں کے معاملے میں اقربا پروری کا الزام بھی سراسر بہتان تراشی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اقربا پروری کے سخت خلاف ہیں اور ان کی ہدایت ہے کہ تمام محکموں میں تقرریاں شفاف طریقے سے میرٹ پر کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں