این آئی وی سی ڈی (کارڈیو) کے ٹھیکیدار نے زیر تعمیر عمارت میں جمع بارش کا پانی 8 پمپوں کی مدد سے اسپتال کے سامنے مصروف ترین شاہراہ پر ڈال دیا

کراچی : این آئی وی سی ڈی (کارڈیو) کے ٹھیکیدار نے زیر تعمیر عمارت میں جمع بارش کا پانی8 پمپوں کی مدد سے اسپتال کے سامنے اہم اور مصروف ترین شاہراہ پر ڈال دیا، اس مجرمانہ غفلت کے سبب نہ صرف اس شاہراہ پر شدید ٹریفک جام رہا بلکہ مریضوں سمیت تیمارداروں کو بھی دشواری کا سامنا رہا ،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ و ایم ڈی واٹربورڈانجینئر اسد اللہ خان نے متاثرہ شاہراہ کا ہنگامی دورہ کیا اور ذمہ دار ٹھیکیدار کی خبر لی، ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر شہریوں کو دشواری سے بچانے کیلئے واٹربورڈ نے سڑک سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کردیا ہے۔