مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے


رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے فواد چوہدری کے الزامات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو درخواست دے دی۔

راحیلہ خادم حسین نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تحریری شکایت کی۔

رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میرے واٹس ایپ نمبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

راحیلہ خادم نے کہا کہ میرا نمبر شیئر ہونے کے بعد مجھے لاتعداد غیر مناسب میسجز اور مواد موصول ہو رہا ہے۔


رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے اور مجھے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

=======================================