حکومت انتقام نہیں احتساب کی پالیسی پر گامزن ہے: ڈاکٹر شاہد صدیق

مسلم لیگ ن کے کارکن یاد رکھیں کہ اب ” باؤ جی ” کی نہیں احتسا ب کرنے والو ں کی حکومت ہے شر یف فیملی کی احتسا ب عدا لت میں پیشی پر لیگی کارکن ڈرامے بازی کرنے سے باز آ جا ئیں
  لاہور  :  وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر’پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت انتقام نہیں احتسا ب کی پا لیسی پر گامزن ہے۔شر یف فیملی کی احتسا ب عدا لت میں پیشی پر لیگی کارکن ڈرامے بازی کرنے سے باز آ جا ئیں۔ ملک اور قوم کا پیسہ لو ٹنے والے کسی صورت قوم کے ہیرو نہیں ہو سکتے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان کی طر ف سے سکیور ٹی اہلکارو ں سے بد تمیز ی کے واقعا ت میں اضا فہ انتہا ئی تشو یش ناک ہے ۔مسلم لیگ کے کارکن یاد رکھیں کہ اب ” باؤ جی ” کی حکومت نہیں احتسا ب کرنے والو ں کی حکومت ہے مسلم لیگ اپنے گلو ں بٹو ں کو لگام ڈالے قانون حرکت میں آ یا کو کسی سے رعا یت نہیں ہو گی۔ انہو ں نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی چند کرائے کے افراد سے احتجاج کرا کے ملکی ماحو ل خراب کر نا چاہتی ہے بر یانی کی پلیٹ پر لڑنے والے لیگی کارکن شریف فیملی کے سیاہ کرتو تو ں سے بھی قوم کو آ گاہ کریں۔