اعجاز احمد چوہدری کی رہنماؤں اور کارکنوں سے پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت

لاہور : پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ضلع جھنگ سے صوبائی وزیر کو آپریٹو مہراسلم عباس بھروانہ، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب کرنل(ر) غضنفر عباس قریشی، پارلیمانی سیکرٹری فیصل جیوآنہ، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب رانا شہباز، ایم پی اے آصف کاٹھیا، سابقہ پی ٹی آئی ضلعی صدور جھنگ آفتاب افگن،غلام غازی سیال نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،وفد نے جھنگ میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے اعجازاحمدچوہدری سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، صوبائی وزراء نے اعجازاحمدچوہدری کو پنجاب کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی۔




حافظ آباد سے ایم این اے شوکت بھٹی، فیصل آبادسے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک عمر فاروق، سجاد حیدر،ظریف خان نیازی، گوجرانوالہ سے ایوب صفدر کمبوہ،عبدالرشید، سمندری سے نبیل نبی، سرگودھا نور حیات کلیار، لاہور سے روبینہ شاہین، مصباح ظفر، شیخوپورہ سے اصغر بھلہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے وفود کے ہمراہ الگ الگ صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں ملاقاتیں کیں، اعجازاحمدچوہدری نے رہنماؤں اور کارکنوں سے پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورت کی اور ملک کی موجودہ صورتحال، پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ِ، اعجازاحمدچوہدری کا وفود سے کہناتھاکہ پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے ہر سطح پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے مشاورت کررہے ہیں، تنظیم سازی میں پارٹی کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپیں گے، گراس روٹ سطح تک تنظیم سازی سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔ پنجاب سیکرٹریٹ میں صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری اور صدر جنوبی پنجاب نور خان بھابھہ سے جنوبی پنجاب سے پارٹی کی خواتین رہنماؤں نے ملاقات کی، پارٹی کی تنظیم سازی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، ملاقات کرنے والوں میں شہلا احسن، رابیعہ ملک، منیبہ شاہد، رقیہ بی بی، ذہین کنول، نوشین فاطمہ قریشی، صائمہ طارق، مدیحہ تنویرایڈووکیٹ، صائمہ نورین، شمائل شاہ، بدرالنساء شامل تھیں۔




پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کا رائے ونڈ پہنچنے پر پارٹی رہنماء خالد گجر نے کارکنوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، خالد گجر نے اعجازاحمدچوہدری کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کاآغاز کیا، تقریب سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے کشمیری عوام پر ظلم کی انتہائی کر دی ہے، عالمی برادری، اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے حکمران فوری طور پر نوٹس لیں، مودی کشمیر کے مسئلے پر توجہ ہٹانے کے لئے آئے روز ایل او سی پر نہتے عوام پر گولیاں برسا رہا ہے،عالمی برادری اپنا دوہرا معیار ختم کرے،مظلوم کشمیری عوام کے لئے ہر فورم پر آواز بلندکریں گے،انہوں نے کہاکہ نریندر مودی اور قابض بھارتی فوج کشمیری عوام کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، لاکھوں کشمیری عوام نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے آزادی کی تحریک کو جاری وساری رکھا ہوا ہے،بھارت کی آبی دہشتگردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، نریندر مودی کی پالیسی نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،حکومت کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گی، بھارت زیادہ دیر تک کشمیریوں کی آزادی کو دبانہیں سکتا، عالمی برادری بے حسی کا مظاہر ہ کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام آج جس اذیت کا شکار ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارکاروں کو مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کے لئے کشمیر ڈیسک کے قیام کا حکومت کا احسن اقدام ہے،اس موقع پر ملک ظہیر عباس کھوکھر، آصف میو، جاوید گجر، ڈاکٹر طاہر یاسین، ہاشم اسماعیل سمیت بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔