یمن میں مالی امداد کی فراہمی کے عمل میں سست روی کے باعث کئی امدادی پروگرام بند کئے جارہے ہیں : ارسولا مولر

یمن میں کئی امدادی پروگرام بند کئے جارہے ہیں:اقوام متحدہ – تمام فریقوں پرزوردیاکہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کریں اقوام متحدہ نے کہاہے کہ یمن میں مالی امداد کی فراہمی کے عمل میں سست روی کے باعث کئی امدادی پروگرام بند کئے جارہے ہیں۔ یہ بات انسانی امور کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی معاون Ursula Mueller نے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔اُدھر اقوام متحدہ کی عہدیدارنے یمن میں انسانی رسائی کے مسئلے کے بارے میں کہاکہ عالمی اداروں کو ابھی تک وہاں شدیدپابندیوں کاسامناہے۔Ursula Mueller نے تمام فریقوں پرزوردیاکہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کریں اورشہریوں اوربنیادی ڈھانچے کونقصان پہنچائے بغیرتما م ممکنہ اقدامات کریں۔