ہاؤسنگ سوسائٹی-خا تو ن سے گینگ ریپ کر نے والے دو ملزما ن گرفتار

اٹک ( مہتاب منیرخان سے) خا تو ن سے گینگ ریپ کر نے والے دو ملزما ن گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلا ت کے مطا بق ایک خا تو ن کی جانب سے تھا نہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی کہ اس کے ساتھ محمد آصف ولد میاں خان سکنہ گدا فتح جنگ اور اس کے ساتھی محمد عرفان ولد سعد جان سکنہ ٹانگ فتح جنگ نے فتح جنگ میں موجود ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ ویران ڈیرے پر زیادتی کی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان

کو گرفتار کر کے حوالا ت میں بند کر دیا ڈی پی او اٹک نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عورتوں اور بچوں کےساتھ زیادتی کرنے والے عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں،ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
==============================================


اٹک ( مہتاب منیرخان سے) رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صا دق نے پنڈی گھیب کے گا ؤں اخلاص کی معروف سماجی و سیاسی

، کاروباری شخصیت شہزاد فرنیچر ہاؤس کے ملک حاجی شیر زمان کی والدہ کی وفات پر ان کی رہا ئش گا ہ پر جا کر مرحومہ کے درجا ت کی بلندی کی دعا کی اس موقع پر سابق ناظم اخلاص جہانگیر خان سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
====================================


اٹک ( مہتاب منیرخان سے) 35 سالہ بیٹے کا ضعیف والدین پر تشدد تھانہ فتح جنگ پو لیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوا لا ت یا تر ا کر دی تفصیلا ت کے مطابق بزرگ شہری غلام محمد ولد میاں محمد سکنہ سبجال نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرا ئی کہ ان کا 35 سالہ بیٹا اصغر علی جو آئے روز مجھ سے اور اپنی والدہ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے ،گالم گلوچ اور دھکے بھی دیتا ہے اور اکثرمار پیٹ بھی کرتا ہے جس پر ایس ایچ او فتح جنگ انسپکٹر ارباب طفیل نے پولیس کے ذریعے فوری طور پر ملزم کو گرفتا ر کر کے حوا لات میں بند کر دیا ، ڈی پی او نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ والدین پر تشدد کرنا قانونا جرام ہے والدین قابل عزت ،قابل احترام اور باعث رحمت ہیں اگر والدین پر تشدد کی اطلاع ملی تو فوری طور پر ایسے بد بختوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
============================================


اٹک ( مہتاب منیرخان سے) میجر گروپ اٹک میں ایک خاندان ہے جس کی سیاست کا محور اٹک کی تعمیر وترقی اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا تھی اور ہمیشہ رہے گی اخلاص کی غیور عوام نے ہمیشہ میجر گروپ کے ساتھ حق کی آواز بن کر عوام دشمن عناصر کا مقابلہ کیا ہے ان خیالا ت کا اظہا ررکن قو می اسمبلی میجر طاہر صا دق نے قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 50 تحصیل پنڈی گھیب کے گا ؤں اخلا ص کے بڑے سیا سی دھڑے کے ڈاکٹر عبد الوقار ، ڈاکٹر فیض رسول ،راجہ محمد خان ، ڈاکٹر محمد شفیق، مشتاق احمد ، محمد اسلم ، محمد رمضان ، محمد رزاق ، بنارس خان ، محمد ارسلان کی زیر سرپرستی منعقدہ شمولیتی پروگرام کے مہمان خصو صی میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں تحصیل پنڈی گھیب اور جنڈ سے سابق چیئر مین و نا ظمین یونین کو نسل ، معززین علا قہ اور اخلا ص گا ؤں کے رہا ئشیو ں نے کثیر تعدا د میں شرکت کی ، بعد ازاں میجر طاہر صا دق نے اخلاص گا ؤں کی معروف سماجی شخصیت شہزاد فرنیچر ہاؤس کے مالک حاجی شیر زمان کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس ، موضع شہباز پور میں میجر گروپ میں شمولیت کرنے والے سید اظہر شاہ کے ماموں اور پنڈی گھیب میں معروف سماجی شخصیت عالم دین مولانا حافظ ضیاء الرحمن سمیت عقیل احمد جمالی اور ایک روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے کالج چوک کے رہائشی کے رہائشی محمد مدثر کی وفات پر ان کی رہا ئش گا ہو ں پر جا کر پسماندہ گان سے اظہار افسوس اور درجا ت کی بلندی کی دعا کی جبکہ پنڈی گھیب کی معروف شخصیت حاجی محمد یعقوب المعروف یعقوبی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور علاقائی سیاست پر گفتگو کی اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل کھنڈا ملک غلام حسین آف چھجی مار ، ملک لالہ محمد افضل ، حلقہ این اے 50 میں میجر گروپ کے فوکل پرسن ملک خرم شہزاد ، سابق ناظم ملک محمد اکرام میانوالہ ، ملک نوشیرواں حیدر، ملک کامران حیدر سمیت میجر گروپ کی مقامی قیادت اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
==========================================


اٹک ( مہتاب منیرخان سے) تھانہ اٹک خورد پولیس نے شاہ زور کےذریعہ غیر قانونی طور پرآٹا سمگل کرنے والے ملزم حمزہ شوکت ولد شوکت اقبال سکنہ محلہ بابا فرید نگر تحصیل حسن ابدال سے شاہ زور میں سے 100تھیلے آٹے کے برآمد ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے 20000من گندم ٹرک کے ذریعہ سمگل کرنے والے ملزم محمد جمیل ولد محمد صفدر ساکن گلی جاگیر فتح جنگ کو گرفتار جبکہ تھانہ رنگو پولیس ٹیم نے منشیات فروش حاشر ندیم ولد حلیم مسیح سکنہ محلہ حکیم آباد گوند ل اٹک سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزما ن کے خلا ف مقدما ت درج کرلیے ہیں ۔
=======================================


اٹک ( مہتاب منیرخان سے) ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں اٹک پولیس کی جانب سے اقدامات کا سلسلہ جاری، ڈی ایس پی صدر سرکل اور اے ایس پی (یو ٹی ) نے اسسٹنٹ کمشنر صدر سرکل کے ہمراہ آج صدر سرکل میں ہونے والے جلوسوں کے روٹس کو چیک کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، فورس کو محرم الحرام میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت، سٹیک ہولڈرز سے میٹنگز کے ذریعے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا شرپسند اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او اٹک اٹک پولیس محرم الحرام کے دورن فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔
============================================