آصف زرداری کورونا کا شکار ہوگئے


سابق صدر آصف علی زرداری عالمی وباء کورونا کا شکار ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے بتایا ہے۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد آصف زرداری کی کورونا ویکسین مکمل ہو چکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ آصف زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، ان کا علاج جاری ہے۔

============================


فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ سیٹ پر اُن کے لاکھوں روپے کی مالیت کے جوتے گُم ہو گئے تھے۔

مہوش حیات پاکستان کی ایک ممتاز اور معروف اداکارہ ہیں جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی، وہ اپنی آن پوائنٹ فیشن سینس اور دلکش شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔

کام کے محاذ پر مہوش حیات کو فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں شاندار اداکاری کے لیے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

مہوش حیات کو چند ہفتے قبل ایک عید اسپیشل مارننگ شو میں فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

ماہرہ خان کی ’ہیلز‘ کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی

مہوش نے اپنی فلم کے سیٹ سے ایک دلچسپ کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہم لندن میں شوٹنگ کر رہے تھے جہاں میں اپنا کچھ سامان ساتھ لے گئی تھی، میرے پاس میرے سیاہ رنگ کے مہنگے ترین جوتے تھے اور میں نے سیٹ پر ایک جوتا کھو دیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں مسلسل دو تین دن سے جوتا ڈھونڈتی رہی لیکن مجھے وہ نہیں ملا، آخر میں جب مجھے اپنا جوتا نہ ملا تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ اب آپ میرے لیے جوتوں کا ایک نیا جوڑا لاؤ گے۔

اس موقع پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ جوتوں کی قیمت 1100 ڈالر تھی لیکن میں نے اُس رقم کا صرف 50 فیصد ادا کیا۔
==============