بھارتی بزدل، مسلمانوں پر مظالم افسوسناک : جاوید میانداد

کراچی : سابق کرکٹر اور کپتان جاوید میانداد مسلمانوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پھٹ پڑے اوربھارتیوں کو بزدل قوم قرار دیدیا۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر مظالم بہت افسوسناک ہیں۔بھارت کے مسلمانوں کو کہتا ہوں کہ وہ سب اپنے تحفظ کیلئے باہر نکلیں ۔بھارت میں ایک مسلمان کو 20،20لوگ مارتے ہیں ،جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ ناقابل قبول ہے ۔مودی سے بولتا ہوں کہ کشمیریوں کو میدان میں آنے دو ، پھردیکھو کیا ہوگا۔ بھارت اتنے سالوں سے کشمیریوں کو نہیں دبا سکا تو اب کیا دبائے گا۔لوگوں کو بند کرکے اپنا فیصلہ مسلط کرنا بھارت کی بزدلی ہے ۔ہم ستر سال سے کشمیریوں کیساتھ ہیں ،آئندہ بھی ان کیساتھ رہینگے ۔ ہم مودی کودکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے ۔اس موقع پرجاوید میانداد نے نعرہ لگایا، کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد۔